Islam Times:
2025-11-17@20:25:20 GMT

سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن

مصطفیٰ کمال کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء مصطفیٰ کمال کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے بغیر ہوم ورک کے پریس کانفرنس کی، یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کر رہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم جذباتی جواب دیں اور وہ سیاست کریں، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہو چکی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے، ان کی بات کا جواب دیا جائے، وہ کہتے ہیں ان کی بات ایک کان سے سنو دوسرے سے نکال دو۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹوئٹ میں بلدیاتی اداروں کا معاملہ تھا ہی نہیں، نفرت کی سیات بند کریں، ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں بہت سے نکات تھے جن کو پیپلز پارٹی نے قبول نہیں کیا، مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم نے کہا کہ کے بغیر ایم کی

پڑھیں:

اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا

اپنے بیان میں چیئرمین کراچی تاجر الائنس نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی کا ناسور صرف قومی یکجہتی اور سخت ریاستی اقدامات کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور وانا میں دہشت گرد حملوں نے پوری قوم کا صبر آزما لیا ہے اور اب ایسے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی یا مذاکرات کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن کے بغیر نہ ترقی ممکن ہے اور نہ معیشت آگے بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متعدد محاذوں پر دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے اور بھارت کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کے شواہد عالمی برادری کے سامنے بارہا آچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں دلائی ہیں اور قوم کو یقین ہے کہ یہ قربانیاں جلد مکمل امن کی صورت میں رنگ لائیں گی۔ ایاز میمن نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ملک ہے، تاہم اگر ملکی سلامتی کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو  بانٹ  دیا  جائے، شرجیل میمن
  • سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل
  • جسٹس ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار تھے،شرجیل میمن
  • افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا، شرجیل میمن
  • نارووال میں گرین ٹریکٹر تقسیم، سائنسی اصولوں کے بغیر ترقی ناممکن: احسن اقبال
  • اسلام آباد اور وانا حملے، اب کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں، ایاز میمن موتی والا
  • کراچی، شرجیل میمن کا خواتین کیلئے پنک بس سروس کا نیا روٹ فعال کرنے کا اعلان
  • اب بغیر اجازت سڑکوں پر آنا ناممکن! 18نومبرسے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ای ٹیگنگ شروع، طریقہ اور تفصیلات
  • کراچی: پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے: شرجیل میمن