نیتن یاہو نیویارک آیا تو گرفتار کر لیا جائیگا، ممدانی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
نیویارک کے نومنتخب میئر نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے قابض صہیونی رژیم کے سفاک وزیراعظم کو گرفتار کر لیا جائیگا اسلام ٹائمز۔ سب بڑے امریکی شہر نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی نے اپنے قبل از انتخابات موقف کو دہراتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ اگر سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے آئندہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کا دورہ کیا تو عالمی فوجداری عدالت (ICC) کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک کے نو منتخب میئر نے وعدہ دیا ہے کہ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر نیویارک کے دورے کے دوران نیتن یاہو کو گرفتار کر لوں گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وعدہ زیادہ تر علامتی نظر آتا ہے کیونکہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے جبکہ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ میں ممدانی کو ایسا کرنے نہیں دوں گا۔ اپنے انٹرویو میں زہران ممدانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیویارک "قانون کا شہر" ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتا ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کو پوری طاقت کے ساتھ نافذ کرے گا، چاہے مقابلے میں نیتن یاہو ہو یا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن!
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فوجداری عدالت بین الاقوامی نیویارک کے گرفتار کر
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔