سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری  کردیا۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ کا تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے عابد حسین کی اپیل خارج کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا،  تحریری فیصلے میں کہا گیاکہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے،  جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی۔

عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ ہو سکا، وراثت کا حق خدائی حکم ہے، عورتوں کو حق وراثت سے محروم کرنا آئین اور اسلام کی واضح تعلیمات کے منافی ہے،  جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فورا بعد ہی ورثاء کو منتقل ہو جاتی ہے۔

ریاست کی ذمہ داری ہے خواتین کو کسی تاخیر، خوف یا طویل عدالتی کارروائی کے بغیر وراثت کا حق دلائے۔

وراثت سے محروم کرنے والوں کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرایا جائے،، تحریری فیصلہ

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

سٹی 42 :پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ 

سب انسپکٹر اوپن میرٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سروس کوٹہ سمیت مختلف آسامیوں کےنتائج جاری کردیے گئے۔ جس کے مطابق 115اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کیلئے429 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جبکہ لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 14 آسامیوں کیلئے 23 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسکے علاوہ محکمہ ایکسائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 آسامیوں کیلئے166 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے۔ 

ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی 

پی پی ایس سی میں جونیئر کلرک کی 10 آسامیوں کیلئے 153 امیدوار کامیاب، پولیس سب انسپکٹر فیصل آباد ریجن کی 30 آسامیوں کیلئے 133 امیدوار کامیاب، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ میں سب انسپکٹرکی مجموعی آسامیوں پر300سےزائدامیدوار کامیاب قرار پائے۔ 

محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کی ایک آسامی کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں پرسنل اسسٹنٹ کی 1آسامی کا حتمی نتیجہ بھی جاری کردیا گیا۔ 

پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

کامیاب امیدواروں کو انٹرویو لیٹر ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔ تمام کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئیں۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • جسٹس اطہر من اللّٰہ کا استعفے سے قبل تحریر کیا گیا فیصلہ سامنے آگیا
  • ہر چیز کا حساب لیا جائیگا، عدالتی فیصلے پر شیخ حسینہ واجد کا دھمکی آمیز ردعمل
  • خواتین کو وراثت سے محروم کرنا اسلام کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
  • سپریم کورٹ کا خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری
  • سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری
  • سپریم کورٹ کا ہراسانی کیس میں فیصلہ: سزا اور جرمانہ برقرار
  • سپریم کورٹ نے وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا
  • پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان