سٹی 42 : صوفی بزرگ سید انور شاہ کا 65واں عرس 19نومبر کو ہوگا، اس موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر منظور کنرانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس  کے مطابق ضلع بھر میں 19 نومبر کو عام تعطیل ہوگی ۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خسرہ و روبیلا مہم میں شامل ڈاکٹرز اور عملے کی تعطیل نہیں ہوگی ۔ 19 نومبر بروز بدھ ضلع گھوٹکی میں عام تعطیل رہے گی۔ 

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عام تعطیل

پڑھیں:

آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور،گزٹ نوٹیفکیشن جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251115-01-15

 

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، جے یو آئی (ف) کے رکن کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی۔ سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی اور اہم قانون سازی کا عمل مکمل کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحق ڈار نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد قوانین میں ترمیم کی ضرورت تھی۔  جے یو آئی (ف) کے رکن کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو کمیٹی میں بھجوایا جائے۔ پی ٹی آئی کے رکن ہمایوں مہمند نے بھی بل کمیٹی کے بھجوانے کا مطالبہ کیا۔ پاکستان ائر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پاکستان ائر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ پاکستان ائر فورس ایکٹ 1953ء میں سے سیکشن 10 ڈی، 10 ای اور 10 ایف حذف کرنے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔ سیکشن 202 میں ترمیم چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے الفاظ حذف کرنے کی ترمیم بھی منظور کی گئی۔ پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بل 2025ء وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں سے آرٹیکل 191اے اور آئینی بینچز کے الفاظ کو حذف کرنے کی ترمیم منظور کی گئی۔ سینیٹر شیریں رحمان کی طرف سے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی بل 2025 ء ترمیمی بل پر اعتراض کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو ترامیم کمیٹی نے پاس کیں یہ وہ بل نہیں ہے، نہ ہی کمیٹی نے اتنی ترامیم پاس کی ہیں، یہ بل واپس کمیٹی میں بھیجا جائے تا کہ ہم دیکھ سکیں کہ یہ ترامیم کہاں سے آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے دھوکا دھوکا کے نعرے لگائے۔نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل 2025 ء پیپلز پارٹی کے اعتراض کے بعد ڈیفر کر دیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کیٹی پیری سے رومانوی تعلقات، جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ کا ردِعمل آگیا
  • پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان
  • بزرگ سیاستدان نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • 17 نومبر (پیر) کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
  •  ایف بی آر میں نئی تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری
  • آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور،گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا