تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی پی ایل کا پی ایس ایکس کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ایس ایکس کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ کے گمبٹ ساتھ بلاک میں پیداوار و پراسیسنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ساوتھ بلاک کا پلانٹ 2016 میں 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 26 فیصد سی او ٹو کی ڈیزائن کیپسٹی پر تھا۔ساوتھ بلاک کی صلاحیت کو 22-21 میں بڑھا کر گیس کی مقدار کو 50 سے 55 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کردیا گیا تھا۔ اب حال میں پلانٹ میں مسلسل بہتری سے حاصل خام گیس کی مقدار 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا کہ پلانٹ سے یومیہ پیداوار 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس، 35 بیرل ہلکا تیل اور 1میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگئی ہے۔کمپنی نے خط میں کہا کہ پلانٹ سے حاصل ذخائر میں اضافہ کسی بھی ہارڈ ویئر تبدیلی کے بغیر ہوا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں آئینی ترمیم ، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی ہے ، اسد قیصر ستائیسویں آئینی ترمیم ، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی ہے ، اسد قیصر اسلام آباد تک جنگ لانا کابل سے ایک پیغام، جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: وزیر دفاع وانا کیڈٹ کالج میں خوارج کیخلاف آپریشن جاری، 650 افراد میں سے 115 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا اسلام آباد کی عدالت کا گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم اندازہ ہے افغانستان کیا کررہا ہے، دہشتگردوں کو نہ روکا تو ہم بندوبست کریں گے، وزیرداخلہ کی وارننگ اسلام آبادجی الیون کچہری کے باہرخود کش دھماکے میں 2وکلاء بھی شہیدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :