تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ایس ایکس کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ کے گمبٹ ساؤتھ بلاک میں پیداوار و پراسیسنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ساوتھ بلاک کا پلانٹ 2016 میں 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 26 فیصد سی او ٹو کی ڈیزائن کیپسٹی پر تھا۔
ساوتھ بلاک کی صلاحیت کو 22-21 میں بڑھا کر گیس کی مقدار کو 50 سے 55 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کردیا گیا تھا۔ اب حال میں پلانٹ میں مسلسل بہتری سے حاصل خام گیس کی مقدار 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔
خط میں مزید بتایا گیا کہ پلانٹ سے یومیہ پیداوار 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس، 35 بیرل ہلکا تیل اور 1میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگئی ہے۔
کمپنی نے خط میں کہا کہ پلانٹ سے حاصل ذخائر میں اضافہ کسی بھی ہارڈ ویئر تبدیلی کے بغیر ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم ایم ایس سی ایف ڈی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 7400 روپے اضافے کے بعد 429,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6337 روپے اضافے کے بعد 368,530 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,573 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا