روس: ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں مکان پر گر کر تباہ‘ 4افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں مکان پر گر کر تباہ ہو گیا، جس میں ڈیفنس پلانٹ کے 4 ملازمین ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق داغستان کے قریب روس کے ایک رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے میں 4افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے، ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہو گیا تھا۔ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں ڈیفنس پلانٹ کے 4ملازمین کی جانیں گئیں۔یہ ہیلی کاپٹر روس کے کزلیار الیکٹرک مکینیکل پلانٹ کے اعلیٰ عہدے داروں کو لے جا رہا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر کر تباہ ہو گیا
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔