کینٹکی میں یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 ہلاک 11 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینٹکی: امریکا میں یو پی ایس کارگو طیارہ دورانِ پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینٹکی کے لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوا، حادثے میں پائلٹ سمیت 7 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 11 افراد زخمی ہیں۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن لے جانے والا یہ طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد اچانک نیچے آ گرا اور تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور علاقے میں دھوئیں کے کالے بادل چھا گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے طیارے کے بائیں بازو میں آگ لگی، دھواں اٹھا، طیارہ تھوڑا سا اوپر گیا اور پھر زور دار دھماکے کے ساتھ زمین پر آ گرا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عملے کے 3 ارکان اور جائے حادثہ پر موجود 4 افراد شامل ہیں۔ تاہم یو پی ایس انتظامیہ نے اپنے عملے کی حالت کی ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔