data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلپائن میں سمندری طوفان کالمیگی نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ شدید طوفان نے ملک کے وسطی حصوں کو بری طرح متاثر کیا، جہاں طغیانی اور تیز ہواؤں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق فلپائن کے شہر سیبو میں شدید سیلاب نے گھروں، گاڑیوں اور کنٹینرز کو بہا دیا، جب کہ طوفان کے باعث 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کر دیا۔ ماہرین نے کالمیگی کو 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا ہے۔

صورتِ حال کی سنگینی کے باعث صدر مارکوس نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق کالمیگی اب ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ویتنامی حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد فوجی اور ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے ہیں، جب کہ ساحلی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ہوائی اڈے بند کرنے اور اہم شاہراہوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک