لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر روزویل کے ایک شخص نے 50 ڈالر کی جیت والی اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ گھر پر بھول جانے کے بعد دکان سے وہی لاٹری ٹکٹ دوبارہ خریدی اور اس بار قسمت نے اس کا ساتھ دے دیا، دوسری ٹکٹ نے اسے 5لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان
اوہائیو لاٹری حکام کے مطابق وہ شخص اپنی پہلی 50 ڈالر جیتنے والی ٹکٹ کیش کرانے کے لیے زینس وِل کے ساؤتھ 60 مارکیٹ پہنچا، لیکن وہاں جاکر احساس ہوا کہ ٹکٹ تو گھر پر ہی رہ گئی ہے۔
تاہم وہ واپس نہیں لوٹا بلکہ اسی گیم کی ایک اور ٹکٹ خریدی، گاڑی میں بیٹھ کر اسکریچ کی اور حیران رہ گیا، کیونکہ اس بار ٹکٹ پر جیت کی رقم 5لاکھ ڈالر درج تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘
خوش قسمت شہری نے بتایا کہ وہ یہ رقم قرضہ ختم کرنے، نئی گاڑی خریدنے اور کام کے دن کم کرکے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے پر خرچ کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا انعامی رقم اوہائیو ٹکٹ لاٹری.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔