جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک ٹرک ڈرائیور کو پیدائش کے وقت غلطی سے دوسرے بچے سے بدل دیے جانے کے 60 سال بعد اڑھائی لاکھ امریکی ڈالر (قریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) کا معاوضہ مل گیا۔

1953 میں پیدا ہونے والا یہ شخص ساری زندگی غربت میں گزار بیٹھا، جبکہ اس کی اصل فیملی ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ حقیقت 2009 میں اس وقت سامنے آئی جب خاندانی تنازعات کے دوران کیے گئے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ اپنے والدین کا حیاتیاتی بیٹا نہیں۔

مزید پڑھیں:  سائبر نائف سے تاریخی کامیابی: پاکستانی ڈاکٹروں نے جاپان کا ریکارڈ توڑ دیا

عدالت نے قرار دیا کہ اسے ایک خوشحال زندگی سے محروم کیا گیا، اور انصاف کے تقاضے کے طور پر معاوضہ دیا جائے۔ یہ کہانی سچائی اور انصاف کی ایک انوکھی مثال ہے، دیر سے مگر بالآخر زندگی نے اس سے اس کا حق واپس دلا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڑھائی لاکھ امریکی ڈالر ٹرک ڈرائیور جاپان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرک ڈرائیور جاپان

پڑھیں:

جاپان : نومنتخب وزیر اعظم تاکائیچی کی پہلی پالیسی تقریر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی نئی وزیر اعظم تاکائیچی نے پارلیمان میں اپنی پہلی پالیسی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گی۔ اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے حال اور مستقبل کے بارے میں لوگوں کی پریشانیوں کو امید میں بدلنے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کو کابینہ کی اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیزی سے معاشی اقدامات کا ایک مجموعہ تیار کریں گی اور ان اقدامات کے لیے سرمائے کی فراہمی کی خاطر ضمنی بجٹ کا مسودہ پیش کریں گی۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جاپان : نومنتخب وزیر اعظم تاکائیچی کی پہلی پالیسی تقریر
  • جاپان : طلبہ میں خودکشیاں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
  • کرپٹو کرنسی کی مبینہ واردات، مسافر کے والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر غائب
  • میئر میناتو سٹی سیئکے آئی کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد پاک جاپان دوستی کی خوبصورت مثال
  • عمران خان کی رہائی مشروط، محاذ آرائی کی پالیسی بدلے بغیر 2026 تک جیل میں رہنے کے امکانات
  • ایک ہی نمبر کا بار بار استعمال، امریکی خاتون ںے کروڑوں کی لاٹری جیت لی
  • حکومت بلوچستان کے بدلے وزارت عظمیٰ کا معاہدہ نہیں، دونوں حکومتیں ہماری ہوگی، سردار کھیتران
  • وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا واقعہ، متاثرہ شہری نے چیف جسٹس و دیگر خط لکھ دیا