ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی دولت مند افراد کے لیے خصوصی اور تیز رفتار امیگریشن اسکیم ٹرمپ گولڈ کارڈ باضابطہ طور پر لانچ کر دی ہے، جس کے تحت کم از کم 10 لاکھ ڈالر (تقریبا 28 کروڑ پاکستانی روپے) کی ادائیگی پر درخواست گزاروں کو امریکا میں تیز ترین مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ فراہم کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ یہ کارڈ اہلیت اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد خریداروں کو براہِ راست شہریت کا راستہ فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق اس اسکیم کا مقصد امریکی کمپنیوں کو اعلی معیار اور قیمتی مہارت رکھنے والا ٹیلنٹ رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

گولڈ کارڈ ایک ایسا خصوصی امریکی ویزا ہے جو ان غیر ملکیوں کو جاری کیا جائے گا جو یہ ثابت کریں کہ وہ امریکہ کے لیے بڑا اور نمایاں فائدہ فراہم کرسکتے ہیں۔ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یہ اسکیم ایسے سرمایہ کاروں اور اعلی پیشہ ورانہ افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جو امریکی معیشت میں بڑا مالی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گولڈ کارڈ ہولڈرز کو ریکارڈ مدت میں امریکی رہائش فراہم کی جائے گی، جبکہ درخواست دہندہ کو کم از کم 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری یا فیس ادا کرنا ہوگی، جو اس بات کا ثبوت ہوگا کہ وہ امریکہ کے لیے نمایاں فائدہ کا باعث ہے۔

کاروباری ادارے اگر اپنے ملازمین کے لیے یہ کارڈ حاصل کرنا چاہیں تو انہیں 20 لاکھ ڈالر تک کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ پلاٹینیم گولڈ کارڈ بھی جلد متعارف کرایا جائے گا، جس کی قیمت 50 لاکھ ڈالر ہو گی اور اس میں خصوصی ٹیکس مراعات بھی شامل ہوں گی۔

درخواست جمع کرانے کے بعد ہر فرد کو 15 ہزار ڈالر کی ناقابلِ واپسی پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی، جبکہ اضافی فیس ہر درخواست گزار کے حالات کے مطابق الگ سے لی جا سکتی ہے۔ فروری میں پہلی مرتبہ اعلان کے بعد سے ڈیموکریٹس کی جانب سے اس اسکیم پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ پروگرام امیر طبقے کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دیتا ہے، جبکہ عام تارکینِ وطن پر پابندیاں دن بدن سخت کی جا رہی ہیں۔

ٹرمپ نے اعلان کے وقت گولڈ کارڈ کو گرین کارڈ سے تشبیہ دی تھی، جو مختلف آمدنی رکھنے والے افراد کو امریکہ میں رہائش اور کام کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم گولڈ کارڈ صرف اعلی سطح کے پیشہ ور افراد کے لیے مختص ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے لوگوں کو چاہتے ہیں جو پیداوار اور ملک کے لیے فائدہ مند ہوں۔ ان کے مطابق 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے والا شخص نوکریاں پیدا کرے گا اور یہ اسکیم بہت تیزی سے فروخت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا: سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گولڈ کارڈ

پڑھیں:

35واں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی 48 گولڈ میڈلز کیسات سرِ فہرست

دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے35 ویں نیشنل گیمز میں 48گولڈ میڈلز جیت کر میڈل ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا۔ پاکستان واپڈا14گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

کراچی میں جار ی نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر 78گولڈ،اتنے ہی سلور اور 116 برانز میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

 میڈلز ٹیبل پر پاکستان آرمی کا دستہ46گولڈ،15 سلور اور11 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست تھا جبکہ واپڈا 14 گولڈ، 8 سلور اور 11برانز میڈلز حاصل کر کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

پاکستان نیوی7 گولڈ، سلور اور 10 برانز میڈلز حاصل کر کے تیسری،پاکستان ایئر فورس 4 گولڈ،6 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے۔ایچ ای سی 3 گولڈ،10 سلور اور15 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

خیبر پختونخوا 2 گولڈ،3 سلور اور12 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹے،پنجاب ایک گولڈ،13سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،میزبان سندھ کا دستہ ایک گولڈ،6سلور اور 10برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

بلوچستان نے 5 سلور اور اتنے ہی برانز،پولیس اور گلگت بلتستان نے8،8 برانز اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانزمیڈل حاصل کیا ہے جبکہ  وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ہنوز  پہلے میڈل کا متلاشی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے امیر تارکین وطن کے لیے گولڈ کارڈ ویزا اسکیم متعارف کرادی
  • یو اے ای میں غیر قانونی ملازمت یا رہائش فراہم کرنے پر اب بھاری جرمانے اور قید کی سزا
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ورلڈکپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آگئیں
  • امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند خبردار، ٹرمپ نے سخت ترین شرط لگانے کا فیصلہ کرلیا
  • امریکا دنیا کا پرکشش ترین ملک بن گیا، صدر ٹرمپ کا ٹرمپ گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان
  • جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور
  •  گھریلو صارفین کیلئے صبح تا رات بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا اعلان
  • 35واں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی 48 گولڈ میڈلز کیسات سرِ فہرست