35واں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی 48 گولڈ میڈلز کیسات سرِ فہرست
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے35 ویں نیشنل گیمز میں 48گولڈ میڈلز جیت کر میڈل ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا۔ پاکستان واپڈا14گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
کراچی میں جار ی نیشنل گیمز میں مجموعی طور پر 78گولڈ،اتنے ہی سلور اور 116 برانز میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔
میڈلز ٹیبل پر پاکستان آرمی کا دستہ46گولڈ،15 سلور اور11 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست تھا جبکہ واپڈا 14 گولڈ، 8 سلور اور 11برانز میڈلز حاصل کر کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
پاکستان نیوی7 گولڈ، سلور اور 10 برانز میڈلز حاصل کر کے تیسری،پاکستان ایئر فورس 4 گولڈ،6 سلور اور 5 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے۔ایچ ای سی 3 گولڈ،10 سلور اور15 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
خیبر پختونخوا 2 گولڈ،3 سلور اور12 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹے،پنجاب ایک گولڈ،13سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،میزبان سندھ کا دستہ ایک گولڈ،6سلور اور 10برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
بلوچستان نے 5 سلور اور اتنے ہی برانز،پولیس اور گلگت بلتستان نے8،8 برانز اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانزمیڈل حاصل کیا ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ہنوز پہلے میڈل کا متلاشی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برانز میڈلز کے ساتھ گولڈ میڈلز سلور اور
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش (بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ) کا امکان ہے۔
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا؟ ارکان پارلیمنٹ نے بتا دیا
پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر ، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، شیرانی، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد، کوہلو، موسیٰ خیل، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلاؤ کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور) میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، سبی 48، دالبندین 47اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید :