برطانیہ میں آگ جلانے کے سب سے قدیم آثار دریافت، انسانی تاریخ کی ٹائم لائن بدل گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
برطانیہ میں کی جانے والی آثارِ قدیمہ کی ایک کھدائی نے انسان کی جانب سے آگ جلانے کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
سائنس دانوں نے مشرقی انگلینڈ کے گاؤں بارنہم میں 4 لاکھ سال پرانی انسانی ساختہ آگ کے شواہد دریافت کیے ہیں، جو اس سے قبل کے اندازوں سے 3 لاکھ 50 ہزار سال زیادہ قدیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا: ماہرین آثار قدیمہ نے کس طرح ’مستقبل میں قدیم زیور‘ کا درجہ پانے والی انگوٹھی کھوج نکالی
ماہرین کے مطابق انسانی ارتقا میں آگ جلانا وہ لمحہ تھا جس نے سب کچھ بدل دیا، اس نے حرارت، خوراک پکانے اور سماجی زندگی کو جنم دیا، جس سے دماغ کی نشوونما اور جدید انسان کی تشکیل ممکن ہوئی۔
برطانوی میوزیم کی ٹیم کو کھدائی میں پکی ہوئی مٹی اور قدیم ترین پتھریلا لائٹر ملا، جو فِلِنٹ اور آئرن پائیرائٹ (فولز گولڈ) کو ٹکرا کر چنگاری پیدا کرتا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ جلانے کی یہ صلاحیت شاید ابتدائی نیئنڈرتھلز کے پاس تھی جنہوں نے اس علاقے میں رہائش اختیار کی تھی۔
ماہر آثار قدیمہ پروفیسر نک ایشٹن کے مطابق اس مقام پر ایک قدیم آگ کا چولہا اور اس کے گرد پتھر کے اوزار ملے، جن میں سے تقریباً 75 فیصد شدید حرارت سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے، جس سے بار بار آگ جلائے جانے کا ثبوت ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم چیونگم کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟
زمین کی تہوں کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ ایک مخصوص سرخی مائل مٹی کی پرت کو مختصر اور شدید آگ نے جلایا تھا، جو انسانی سرگرمی کا واضح ثبوت ہے۔
تحقیق کاروں کے مطابق یہ دریافت اس بات کا پہلا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ ابتدائی انسانوں نے خود آگ پیدا کی، نہ کہ صرف قدرتی آگ کو استعمال کیا۔ یہ تحقیق نیچر جریدے میں شائع ہوئی ہے اور یورپ بھر میں مزید ایسی جگہوں کی تلاش کا نیا باب کھولتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آثار قدیمہ آگ تاریخ کھنڈرات.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ آفیسرز کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس آویزاں کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔
اپیلوں اور حتمی فہرست کا شیڈولامیدواروں کی اپیلیں 5 سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی۔ ٹربیونلز ان اپیلوں کا فیصلہ 9 سے 13 جنوری تک کریں گے۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔ انتخابی نشان بھی 16 جنوری کو ہی الاٹ کیے جائیں گے۔
نتائج کی تکمیلانتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ کے بعد 16 سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا یہ مرحلہ مکمل طور پر طے شدہ ضابطہ کار کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان