Jang News:
2025-12-10@17:41:41 GMT

خوشخبری: کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

خوشخبری: کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

—تصویر شکریہ، او جی ڈی سی ایل فیس بک

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختون خوا میں نشپا بلاک کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی نوید سنا دی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 2 ہزار 280 بیرل تیل اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس کی پیداوار ہو گی۔

ترجمان کے مطابق خیبر پختون خوا میں نشپا بلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، جس سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائرہ میں مزید اضافہ ہو گا۔

ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، اس کنویں کی ڈرلنگ 5 ہزار 170 میٹر گہرائی تک مکمل کی ہے۔

او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد کی حصے دار ہے، پی پی ایل 30 اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے حصے دار ہیں۔

ترجمان کے مطابق نئی دریافت سے ملکی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نشپا بلاک

پڑھیں:

انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشین صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

انڈونیشن صدر کی صدر  آصف علی زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوگی۔

دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار طالبہ حاملہ، تعلیمی ادارے کے پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، یومیہ 56لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی
  • خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
  • خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
  • کوہاٹ، OGDCLنشپا بلاک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
  • صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
  • دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال پر رپورٹ جاری
  • انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے