کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے کی ایک جوڑی بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں دیکھی گئی، جس سے ایئرپورٹ کے ماحول میں حیرت اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ویڈیو میں دونوں نیولے غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر کے قریب اطمینان سے گھومتے نظر آئے جس کے باعث ناصرف عملہ خوفزدہ ہوگیا بلکہ وہاں موجود مسافروں میں بھی سخت بے چینی پھیل گئی۔

ترجمان سے مؤقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ترجمان نے صرف یہ کہا کہ وہ تفصیلات سے آگاہ کریں گے، مگر کوئی تحریری جواب فراہم نہیں کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، لیاقت آباد میں موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ 

متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان چھیپا چوہدری شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 18 سالہ ام ہانی دختر محمد عدیل کے نام سے کی گئی ، جاں بحق ہونے والی لڑکی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیس

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں نیولوں کی آزادانہ آمدورفت، مسافروں اور عملے میں خوف و ہراس
  • لاہور ایئرپورٹ پر3 ماہ میں مختلف ایئرلائنز کے سیکڑوں مسافر آف لوڈ
  • کراچی: راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی
  • کراچی، سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فیملی محفوظ رہی
  • کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن میں کھٹملوں کی بھرمار، ویڈیوز وائرل
  • کراچی، لیاقت آباد میں موٹرسائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق
  • ہیتھرو ایئرپورٹ: مسافروں پر مرچوں کا اسپرے، متعدد متاثرین
  • مظفرآباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا
  • کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن جنوری 2026 تک متوقع