Daily Mumtaz:
2025-12-04@08:36:36 GMT

ایف 16 لڑاکا طیارہ دورانِ پرواز آگ لگنے سے تباہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT

ایف 16 لڑاکا طیارہ دورانِ پرواز آگ لگنے سے تباہ

جنوبی کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا تھنڈر برڈ ایف-16 سی لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان کے مطابق پائلٹ نے محفوظ طور پر ایجیکٹ کرکے جان بچا لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے اپنے بیان میں حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی اور کہا ہے کہ واقعہ تحقیقات کے مراحل میں ہے۔ مزید معلومات 57ویں ونگ کے پبلک افیئرز آفس کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

حادثے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے وقت پر طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوا، جبکہ طیارہ زمین سے ٹکرانے کے فوراً بعد شعلوں کی لپیٹ میں آ تباہ ہوگیا۔

امریکی فضائیہ کے مطابق حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر ایک تربیتی مشن کے دوران ’’کیلیفورنیا کی کنٹرولڈ ایئر اسپیس‘‘ میں پیش آیا۔

pic.

twitter.com/2hTQVOkkcs

— Thunderbirds (@AFThunderbirds) December 3, 2025


لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ جیٹ نیلیس ایئر فورس بیس پر قائم فضائیہ کی ایلیٹ ڈیمونسٹریشن ٹیم تھنڈر برڈز کے لیے مختص تھا۔

BREAKING: An F-16C Fighting Falcon from the U.S. Air Force Thunderbirds crashed near Trona Airport, close to Death Valley, during a training flight.

The jet went down in a remote desert area under unknown circumstances. The pilot ejected safely and sustained minor injuries… pic.twitter.com/YLJOZbS4gV

— Washington Report (@Washington_Rep) December 3, 2025


سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ کو طیارے سے ہنگامی صورتحال سے نکلنے کے دوران معمولی چوٹیں آئیں جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ٹرونا کے قریب ایئرکرافٹ ایمرجنسی کا جواب دیا۔ ٹرونا موہاوی صحرا میں واقع ایک غیر شامل شدہ بستی ہے جو لاس اینجلس سے تقریباً 180 میل (290 کلومیٹر) شمال میں واقع ہے۔

ایف-16 سی طیارہ ایک مخصوص سنگل سیٹ ورژن ہے، جس میں ایف- 16 اے اور بی جیسے پرانے ماڈلز کے مقابلے میں بہتر ایویونکس اور جدید ہتھیاروں کے فیچرز شامل ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کویت سے حیدر آباد (بھارت) روانہ ہونے والی ایک پرواز میں اس وقت شدید افراتفری پھیل گئی جب دورانِ پرواز بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈیگو کی پرواز نے معمول کے مطابق اُڑان بھری، تاہم جیسے ہی ایئرلائن کے حکام کو ای میل کے ذریعے یہ خبر ملی کہ جہاز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے اور اسے اُڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے، فوراً ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

طیارے کے اندر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کیپٹن نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے جہاز کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا جہاں پہلے ہی ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا تھا۔

ممبئی ایئرپورٹ حکام نے طیارے کے لینڈنگ سے قبل ہی حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے رن وے کو خالی کرا لیا اور سیکورٹی ٹیموں کو الرٹ کردیا۔ طیارہ جیسے ہی زمین پر اترا، اسے ہوائی اڈے کے ایک دور دراز حصے میں منتقل کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

مسافروں کو طیارے سے اتار کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی اداروں نے جہاز کی مکمل چیکنگ شروع کردی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاشی میں نہ تو جہاز سے کوئی مشتبہ شے برآمد ہوئی اور نہ ہی کسی مسافر کے سامان سے بارودی مواد ملا، جس کے بعد 3 گھنٹے کی تاخیر سے پرواز کو دوبارہ روانگی کی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد ایک بار پھر یہ مسئلہ سامنے آیا ہے کہ بھارت میں حالیہ مہینوں کے دوران مختلف ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کو بڑی تعداد میں بم دھماکوں کی جعلی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

بھارتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ گیارہ ماہ میں مجموعی طور پر 999 جعلی بم کالز مختلف ہوائی کمپنیوں اور ایئرپورٹس کو موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے اکثر نے ایوی ایشن نظام کو شدید متاثر کیا اور ایمرجنسی اقدامات پر مجبور کیا۔

گزشتہ سال بھارت کی سول ایوی ایشن سیکورٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ ایسے جھوٹے دھمکی آمیز پیغامات دینے والے افراد پر  5 سالہ فضائی پابندی عائد کی جائے تاکہ ان واقعات میں کمی لائی جا سکے، تاہم اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی سخت تجاویز کے باوجود دھمکیوں کا سلسلہ پوری طرح ختم نہیں ہوا اور صرف چند لمحوں کی بے بنیاد ای میل یا کال پورے ہوائی سفر کو مفلوج کر دینے کا سبب بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی دھمکیاں نہ صرف فلائٹ آپریشنز میں خلل ڈالتی ہیں بلکہ مسافروں کے اعتماد کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں، جس سے ایوی ایشن سیکٹر پر پہلے سے موجود دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’ایئر انڈیا طیارہ دانستہ طور پر گرایا گیا‘‘ ٹیلیگراف رپورٹ میں بڑے انکشافات
  • راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ
  • ایئر انڈیا طیارہ ’جان بوجھ کر‘ گرایا گیا، دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بڑے انکشافات
  • پاکستانی سی 130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والی 5 سالہ بچی دم توڑ گئی
  • ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ طیارے نے فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • امریکی اور شامی افواج کی کارروائی‘داعش کے 15 اسلحہ ڈپو تباہ