Jasarat News:
2025-12-02@22:24:47 GMT

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-11
ممبئی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور طیارے کو ممبئی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی اور طیارے کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیاجہاں طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی لیکن کوئی ممنوع چیز برآمد نہیں ہوئی۔ طیارے کو 3 گھنٹے بعد دوبارہ پرواز کی اجازت ملی گئی۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 11 مہینوں میں مختلف ائرلائنز اور ائرپورٹس کو 999 بم دھماکے کی جعلی کالز موصول ہو چکی ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور طیارے کو

پڑھیں:

گمبھیر، کوہلی اور روہت کے بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی، بی سی سی آئی پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کا ڈریسنگ روم اس وقت شدید دباؤ کی کیفیت کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کا ماحول وہ گرمجوشی دوبارہ حاصل نہیں کر سکا جو ٹیسٹ سیریز کے دوران نظر آ رہی تھی۔

مزید یہ کہ ہیڈ کوچ گمبھیر اور دونوں سینئر کھلاڑیوں کے درمیان اعتماد اور رابطے میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • اطلاع گمشدگی
  • ایپل نے بھارتی سیفٹی ایپ انسٹال کرنے سے انکار کردیا
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی؛ ہنگامی لینڈنگ
  • کویت سے بھارت جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پرہنگامی لینڈنگ
  • گمبھیر، کوہلی اور روہت کے بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی، بی سی سی آئی پریشان
  • بھارتی پرواز میں ’بم‘ کی اطلاع، ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافروں میں کھلبلی
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ طیارے نے فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • بی سی سی آئی کی گوتم گمبھیر اور اجیت اگرکر کیساتھ ہنگامی میٹنگ، اہم فیصلوں کا امکان
  • سڈنی: دوران پرواز دو چھوٹے طیارے ٹکرائے، ایک پائلٹ ہلاک