Jasarat News:
2025-11-27@20:34:51 GMT

سردیوں میں کشمش بھگو کر کھانے کے حیران کن فوائد

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کشمش کا استعمال زیادہ تر لوگ میٹھے پکوان جیسے کھیر یا بس ویسے ہی کرنے کے لیے پسند کرتے ہیں، مگر اسے پہلے پانی میں بھگو کر کھانے سے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بھگوئی گئی کشمش نہ صرف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے بلکہ میٹابولزم کو بھی فعال رکھتی ہے۔ اس میں شامل غذائی اجزاء جیسے آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم، میگنیشیم اور فائبر انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔

سردیوں میں نظام ہاضمہ اکثر سست ہو جاتا ہے اور لوگ زیادہ کھانے لگتے ہیں، جس سے قبض کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ پانی میں بھگو کر کھائی گئی کشمش میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور یہ جلاب نما اثر پیدا کرتی ہے، جس سے ہاضمے کے مسائل دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق صبح کے وقت ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ کچھ بھگوئی ہوئی کشمش کا استعمال نظام ہاضمہ کو متحرک رکھنے کا ایک سادہ اور مؤثر طریقہ ہے۔

سرد موسم میں ہڈیوں کی مضبوطی ایک اہم مسئلہ بن جاتی ہے کیونکہ ٹھنڈک کی وجہ سے ہڈیاں اکڑ جاتی ہیں۔ پانی میں بھگو کر رکھی گئی کشمش میں کیلشیئم کی مقدار کافی ہوتی ہے، جو ہڈیوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک کھانے کا چمچ بھگوئی گئی کشمش کے استعمال سے ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کے افعال بہتر رہتے ہیں۔

سردیوں میں جسمانی تھکن اور سستی کا سامنا عام ہے، اور لوگ اکثر کیفین یا میٹھے مشروبات کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ پانی میں بھگو کر رکھی گئی کشمش توانائی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور جسمانی توانائی میں فوری اضافہ فراہم کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق دوپہر میں اس کا استعمال زیادہ مؤثر ہوتا ہے اور سستی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ مزیدار میوہ مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی اور بی گروپ وٹامنز موجود ہوتے ہیں، جو موسم سرما کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کشمش جگر کی صحت کے لیے بھی مفید ہے، کیونکہ یہ جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور جگر کے افعال کو بہتر بناتی ہے۔

سرد موسم میں تھکن اور کمزوری کا شکار افراد کے لیے کشمش خون کی کمی سے تحفظ کا بھی ذریعہ ہے، کیونکہ اس میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو صحت مند سرخ خلیات بنانے کے لیے ضروری ہے۔ اس کے ساتھ کشمش میں موجود کاپر جسم کو آئرن جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے مجموعی توانائی اور صحت بہتر رہتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ معلومات طبی تحقیق اور جریدوں پر مبنی ہیں اور قارئین کے لیے ضروری ہے کہ کشمش کے استعمال سے قبل اپنے معالج یا غذائی ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہوتی ہے صحت کے ہے اور کے لیے

پڑھیں:

برطانیہ میں کم سے کم اجرت میں حیران کن اضافہ؛ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی

 برطانیہ کی حکومت نے بالآخر عوام کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافہ کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں کم از کم اجرت میں ملازمین کی عمر کی حساب سے اضافہ کردیا۔

جس کے تحت 16 اور 17 سال کے ورکرز کی اجرت میں 6 فیصد جب کہ 18 سے 20 برس کے عمر کے ملازمین کی اجرت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈز فی گھنٹہ مقرر ہوئی ہے۔

اسی طرح 21 سال یا اس سے زائد عمر کے ورکرز کے لیے کم از کم اجرت 4.1 فیصد تک بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

تربیت حاصل کرنے یا اپرنٹس کرنے والے نوعمر ملازمین کی اجرت میں بھی 8 پاؤنڈز فی گھنٹہ کی مقرر کی گئی ہے۔

تاہم کم از کم اجرت میں اس اضافے کا اطلاق اپریل 2026 سے ہوگا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اجرتوں میں یہ اضافہ ان لاکھوں ورکرز کے لیے ضروری ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیش بہا رہائشی اخراجات میں بھی کم آمدنی پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

تاہم حکومت کے کم از کم اجرت پر اضافے کے اس فیصلے پر ملازمت فراہم کرنے والے اداروں نے محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ اجرتوں میں اضافہ کاروباری اخراجات بڑھائے گا جس سے بعض شعبوں میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں یا نوجوانوں کی ملازمتیں کم ہو سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ کم از کم اجرت میں یہ اضافہ 2025 کے دوران پہلے بھی ایک بار ہوا تھا مگر اس نئی ترمیم سے تنخواہوں میں ایک بار پھر نیا اضافہ ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں برطانوی حکومت نے ملک میں نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ملکی اور غیرملکی افراد فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کے بعد سے گھروں کے بڑھتے ہوئے کرایوں نے کم آمدنی والے خاندانوں کی پریشانی میں دہرا اضافہ کردیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • فرانس کی جیل سے 2 قیدی انوکھے انداز سے فرار؛ پولیس اہلکار حیران و پریشان
  • تھائی،ملائشیا،انڈونیشیا: دہائیوں بعد بدترین سیلاب کی زد میں، اموات 33 ہوگئیں
  • وزن میں کمی کےلیے چیا سیڈز کا استعمال کس طرح کریں؟
  • پاکستان میں حیران کن سولر انقلاب، بجلی کے نظام میں سولر 20 فیصد کے قریب پہنچ گیا
  • اسکرین ٹائم کے بچوں کی صحت پر حیران کن مثبت اثرات سامنے آگئے، نئی تحقیق
  • برطانیہ میں کم سے کم اجرت میں حیران کن اضافہ؛ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی
  • پانی کا بےدریغ استعمال روکنے کیلئےجدید واٹرمیٹرز خریداری کا فیصلہ
  • روزانہ کتنے بادام کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی؟
  • لیپ ٹاپ بیٹریاں گھر کی بجلی کا راز بن گئیں، فرانسیسی شہری کی حیران کن ایجاد