فرانس کے ایک شہری، جو آن لائن ‘Glubux’ کے نام سے مشہور ہیں، گزشتہ 8 سالوں سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، Glubux نے تقریباً 1,000 استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور ان کے اندر موجود سیلز (زیادہ تر Lithium-ion 18650) نکال کر ایک خاص ریک سسٹم میں دوبارہ ترتیب دی، تاکہ زیادہ مستحکم اور قابلِ اعتماد بیٹری پیک تیار کیا جا سکے۔
انہوں نے سولر پینلز بھی نصب کیے اور بیٹری بینک کو گھر سے تقریباً 50 میٹر دور ایک الگ شیڈ میں رکھا تاکہ شارٹ سرکٹ یا آگ کے خطرات کم ہوں۔ یہ سسٹم پچھلے 8 سالوں سے بغیر کسی بیٹری فیل ہونے کے کام کر رہا ہے۔
ابتدائی طور پر وہ تقریباً 7 کلو واٹ بجلی پیدا کر رہے تھے، لیکن بعد میں اس نے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کر کے تقریباً 56 کلو واٹ تک بڑھا دیا۔
یہ پروجیکٹ نہ صرف توانائی میں خودکفالت کی ایک مثال ہے بلکہ الیکٹرانک ویسٹ کو مفید طریقے سے ری سائیکل کرنے کا بہترین نمونہ بھی پیش کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیل 10 نومبر کے بعد سے غزہ جنگ بندی کی تقریباً 500 خلاف ورزیاں کرچکا

اسرائیل 10 نومبر سے اب تک 497 مرتبہ غزہ امن معاہدے کیخلاف ورزی کرچکا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 10 نومبر سے جنگ بندی معاہدے کی 497 دستاویزی خلاف ورزیاں کی ہیں، جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ صرف ہفتے کے روز 27 خلاف ورزیاں ہوئیں جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی ہلاک اور 87 دیگر زخمی ہوئے۔

جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کل 342 شہری جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، ہلاک اور 875 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ 35 فلسطینیوں کو دراندازی اور چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

غزہ حکومت نے جاری خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور امریکا، بین الاقوامی ثالثوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی غزہ میں دو سال سے زیادہ اسرائیلی حملوں کے بعد ہوئی جس میں 69,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک، 170,000 سے زیادہ زخمی ہوئے اور تقریباً 90 فیصد علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

  • 8 سال سے لیپ ٹاپ بیٹریوں سے گھر کو بجلی فراہم کرنے والا شہری
  • شوہر نے ایک ارب روپے کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپائی، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
  • ہر سال اپنا نام بدلنے والا روسی شہری، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
  • ہر سال اپنا نام تبدیل کرنے والا شہری، مگر کیوں؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • نہ لوڈ شیڈنگ نہ بِل، لیپ ٹاپ بیٹریوں سے اپنے گھر کو بجلی فراہم کرنے والا شخص
  • سب سے زیادہ پاکستانی کس بیرون ملک میں موجود ہیں؟ حیران کن انکشافات
  • پاکستانی سولر صارفین کا رجحان آف گرڈ سولر سسٹم کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟
  • اسرائیل 10 نومبر کے بعد سے غزہ جنگ بندی کی تقریباً 500 خلاف ورزیاں کرچکا
  • فرانسیسی کمانڈر نے ایک سے زیادہ رافیل کی تباہی کا کہا، حامد میر