عاصم اظہر نےاپنی نئی البم ریلیز کردی، جس میں ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل ہے۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی البم ریلیز کرنے کا اعلان ایک بار پھر ذو معنی انداز سے کیا جس کے باعث مداح ایک بار پھر ہانیہ اور اُن کے تعلقات کی چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔عاصم اظہر نے البم کے دس گانوں کے مختصر آڈیو کلپ شیئر کیے جبکہ اپنے یوٹیوب پر تمام گانے اپ لوڈ کیے ہیں۔البم کے اعلان کیلئے انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ لکھی ’کھویا ہوا مل گیا۔اس البم میں ایک گانا ’کھویا اور مل گیا‘ کے نام سے شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ عاصم اظہر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی ریمپ پر کی جانے والی واک کی فوٹیج کو استعمال کیا ہے۔عاصم اظہر کی البم میں ’او میری جان کیوں نکلتی، او مائی لو، کیوں مجھے چھوڑ گئے، آج بھی میں تمھیں دیکھتا ہوں، اب بھی جب دیکھے تو، تجھے یاد کیا نہ میں نے، کیا میں تمھیں یاد نہیں ہوں؟، یہ جھوٹ کہاں بولوں؟ اس جھوٹ کو میں کہاں چھپاؤں؟ گانے شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار

 

ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور محمد عامر کی شاندار کپتانی اور دھماکے دار انٹری نے کوئٹہ کیولری کی کارکردگی میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ عامر نے نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔

عامر کی اس جاندار کارکردگی نے کوئٹہ کیولری کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس نے لگاتار چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔ +2.784 کے بہترین نیٹ رن ریٹ نے بھی انہیں پوائنٹس ٹیبل کے سرِفہرست لا کھڑا کیا ہے۔
دوسری جانب یو اے ای بلز، ڈیکن گلیڈی ایٹرز، ویسٹا رائیڈرز اور نادرن وارئیرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کی دوڑ میں موجود ہیں۔
اسپن اسٹیلینز اور اجمان ٹائٹنز نے ایک ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے۔
رائل چیمپس اب تک کوئی میچ نہ جیت سکے اور ٹیبل کے آخری نمبر پر موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے اور شائقین کرکٹ کو آئندہ میچز میں مزید بڑے مقابلوں کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’کھویا اور پالیا‘ : عاصم اظہر نے نئی ابلم ریلیز کردی، ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل
  • آنجہانی دھرمیندر کی آخری فلم بعد از مرگ ریلیز ہوگی
  • عاصم اظہر نے ’عاصم علی‘ سے ملوا دیا، نیا البم ریلیز
  • ’میرا بوائے فرینڈ نہیں رہا، یہ کام کیسے کر سکتی ہوں‘، ایشوریہ رائے کا عامر خان کے ساتھ اشتہار سے انکار
  • پاکستانی کرائم تھرلر فلم "ججی" ایمازون پرائم پر ریلیز
  • پاکستانی کرائم تھرلر فلم ججی ایمازون پرائم پر ریلیز
  • تھانہ گلبرگ نے منشیات مافیا کے عامر عرف کالا کو دھر لیا
  • این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر
  • ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار