Nawaiwaqt:
2025-11-24@11:08:42 GMT

پاکستانی کرائم تھرلر فلم "ججی" ایمازون پرائم پر ریلیز

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

پاکستانی کرائم تھرلر فلم 'ججی' ایمازون پرائم پر ریلیز

پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کرائم تھرلر فلم ’’ججی‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ فلم کو ایمازون پرائم (Amazon Prime) کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جہاں اسے پاکستانی سینما کی ایک نمایاں اور مضبوط پیشکش کے طور پر پذیرائی مل رہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فلم کی عالمی سطح پر پذیرائی پر ڈائریکٹر حبیب شہزاد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی کامیابیوں، محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی فلمز اور ڈراموں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم اور تفتیش جیسے موضوعات پر معیاری اور سبق آموز فلم سازی کو مستقبل میں بھی بھرپور سرپرستی اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب پولیس نے نجی فلم ساز اداروں کی بنائی گئی کرائم تھیم فلموں کے درمیان فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا، جس میں بی ایچ ایم فلمز کی تخلیق ’’ججی‘‘ نے کہانی، اداکاری، اسکرین پلے اور تکنیکی معیار سمیت تقریباً تمام شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن  کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 13 قومی و صوبائی حلقوں پر کل ہونیوالے ضمنی انتخابات کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کیلئے پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ الیکشن میٹریل کی ترسیل و آمدورفت جاری ہے، محفوظ ترسیل کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ 939 مردانہ، 889 زنانہ، 964 جوائنٹ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اور الیکشن  کمیشن عملے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

2 ہزار 792 پولنگ سٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس، 1032 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے، لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سنٹرل پولیس آفس، سیف سٹیز اتھارٹی، اضلاع کے کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ رومز سے پولنگ کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ پولیس فورس مکمل پراعتماد، ان شاء اللہ پُرامن ماحول میں ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ متعلقہ اداروں کی مشاورت سے الیکشن سکیورٹی، لاجسٹکس، کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹیشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کرائم تھرلر فلم “ججی” ایمازون پرائم پر ریلیز
  • عاصم اظہر نے ’عاصم علی‘ سے ملوا دیا، نیا البم ریلیز
  • ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد؛ آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش
  • پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
  • قومی اسمبلی 6، صوبائی کے 7 حلقوں میں انتخابی دنگل آج: سخت سکیورٹی انتظامات
  • پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن، 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات
  • قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • افواجِ پاکستان کا خوف، انڈین میڈیا کا پاکستانی افسران اور خفیہ اداروں کے خلاف ناکام جھوٹا پراپیگنڈا