Daily Mumtaz:
2025-11-24@10:19:52 GMT

پاکستانی کرائم تھرلر فلم “ججی” ایمازون پرائم پر ریلیز

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

پاکستانی کرائم تھرلر فلم “ججی” ایمازون پرائم پر ریلیز

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں اوّل آنے والی کرائم تھرلر فلم “ججی” ایمازون پرائم (Amazon Prime) کے بینر تلے امریکہ اور برطانیہ میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فلم “ججی” کی انٹرنیشنل فورم پر پذیرائی پر ڈائریکٹر حبیب شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی کامیابیاں، کاوشیں اجاگر کرنے میں نجی فلم ساز اداروں کی فلمز، ڈراموں کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرائم موضوعات پر معیاری اور سبق آموز فلمیں بنانے کے لئے نجی فلم ساز اداروں کی سرپرستی، حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ سال کرائم تھیم پر فلم فیسٹیول میں نجی اداروں کی بنائی فلموں کا مقابلہ منعقد کیا تھا۔

اس مقابلے میں نجی فلم ساز ادارے (بی ایچ ایم فلمز) کی تخلیق “ججی” کو بہترین کہانی، اداکاری سمیت تمام شعبوں میں اوّل قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان کے نامور فنکاروں توقیر ناصر، عثمان پیر زادہ اور سید نور نے پنجاب پولیس فلم فیسٹیول میں ججز کے فرائض سر انجام دیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فلم “ججی” عالمی اور قومی سطح پر بھی متعدد ایوارڈز سمیٹ چکی ہے، فلم ججی نامی سیریل کلر کے ہاتھوں لرزہ خیز ہلاکتوں اور پھر پولیس تفتیش کے ذریعے گرفتاری کے گرد گھومتی ہے،

فلم میں پولیس تفتیش کے مختلف زاویوں اور تفتیش کے دوران پیش آنے والے حالات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس

پڑھیں:

قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

---فائل فوٹو 

کل بروز 22 نومبر کو ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پیشِ نظر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 13 قومی وصوبائی حلقوں میں سیکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کریں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، الیکشن میٹریل کی محفوظ ترسیل کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ 2792 پولنگ اسٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1032 حساس قرار دیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عثمان انور نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد، شرپسند، ملک دشمن عناصر کی امن سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے، ضمنی انتخابات کے لیے پنجاب پولیس کو رینجرز اور پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عاصم اظہر نے ’عاصم علی‘ سے ملوا دیا، نیا البم ریلیز
  • پاکستانی کرائم تھرلر فلم "ججی" ایمازون پرائم پر ریلیز
  • پاکستانی کرائم تھرلر فلم ججی ایمازون پرائم پر ریلیز
  • ضمنی انتخابات کا پرامن انعقاد؛ آئی جی پنجاب کی پولیس فورس کو شاباش
  • گلگت، دنیور ڈگری کالج کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد
  • سہیل آفریدی: “جو بھی ہمارے جوانوں کو شہید کرتا ہے وہ دہشتگرد ہے، ان کے خاتمے کے سوا کوئی آپشن نہیں”
  • قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • افواجِ پاکستان کا خوف، انڈین میڈیا کا پاکستانی افسران اور خفیہ اداروں کے خلاف ناکام جھوٹا پراپیگنڈا
  • کیا پولیس اہلکاروں کو تفتیش کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی؟سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچ کے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس،مقدمہ درج کرنے کا حکم