لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بائی الیکشن نہیں بلکہ ایک عوامی فیصلہ تھا، جس نے پاکستان کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت مختلف حلقوں میں مسلم لیگ ن نے بھرپور کامیابی حاصل کی۔ فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور ہری پور سمیت متعدد حلقوں میں ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے 2020 والے فیصلے کو دوبارہ دہرایا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک مصنوعی بیانیہ تشکیل دیا گیا، ریاستی قوت استعمال کی گئی، لیکن ’’آرٹی فیشل نیریٹو‘‘ اپنی مدت پوری کر کے خود ہی زمین بوس ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی مصنوعی لیڈر یا مصنوعی بیانیے کی عمر زیادہ نہیں ہوتی، کیونکہ حقیقت ہمیشہ سامنے آ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ اب کارکردگی نہیں بلکہ بیانیے کی سیاست چلتی ہے، مگر گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے بیانیے کی سیاست کا نقصان دیکھا۔ 2017 میں نواز شریف حکومت کو ہٹانے کے بعد ترقی کا پہیہ رکا، سی پیک سست روی کا شکار ہوا، بجلی منصوبے متاثر ہوئے، اسٹاک مارکیٹ اور معیشت نیچے آگئی اور مہنگائی نے عوام کو کچل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بیانیہ سچ پر مبنی ہو تو ٹھیک ہے، لیکن جھوٹے بیانیے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ ’’میرا آج کا بیانیہ کارکردگی ہے، میرٹ ہے اور زمینی حقائق ہیں۔ اگر کوئی کام نہ ہوتا تو میں بیانیہ کیسے دیتی؟ جھوٹ ایک حد تک بولا جا سکتا ہے، اس کی بھی مدت ہوتی ہے۔‘‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جن لوگوں کو ’’عمران دار ججز‘‘ اور جنرل فیض حمید الیکشن جتوایا کرتے تھے، آج ان کے پاس نہ وہ حمایت ہے نہ سہارا۔ ’’اللہ نے ان کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے کھول دی ہے۔‘‘

مریم نواز نے اپنی سابقہ قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں نواز شریف کے ساتھ انہیں بھی جیل بھیجا گیا۔ ’’میں پہلی خاتون تھی جسے سیاسی انتقام کے تحت جیل میں ڈالا گیا۔ اُس وقت بھی مجھے کہا گیا تھا کہ آپ کی صرف دو سیٹیں رہیں گی، مگر آج عوام نے اُن تمام پیش گوئیوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام نے کارکردگی، خدمت اور حقیقت کو ووٹ دیا ہے، نہ کہ مصنوعی بیانیے کو۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیانیے کی مریم نواز نے کہا کہ کی سیاست عوام نے تھا کہ

پڑھیں:

 عوام نفرت، انتشار کی سیاست سے تھک چکے: احسن اقبال

نارووال (نیٹ نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نفرت اور انتشار کی سیاست سے تھک چکے۔  3 سال پہلے ملک دیوالیہ ہو رہا تھا، آج معیشت بحال ہے۔ پاکستان کو سفارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں۔ دشمنوں کی نیندیں اْڑی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبول رہنما کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے، کارکردگی سے بڑھ کر کوئی بیانیہ نہیں، مریم نواز
  • کہاں گئی مقبولیت؟ مریم نواز کی ن لیگ کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی پر تنقید
  • مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں مسلم لیگ نے جیت لیں، مریم نواز
  • الیکشن بیانیے سے نہیں کارکردگی سے جیتے جاتے ہیں: مریم نواز شریف
  • بیلٹ باکس کا پیغام، پاکستان کو فتنہ فساد نہیں، شاندار مستقبل چاہیے: مریم نواز
  • مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر
  •  عوام نفرت، انتشار کی سیاست سے تھک چکے: احسن اقبال
  • پنجاب میں گڈ گورننس کو نیکسٹ لیول پر لے جانا اولین ترجیح ہے، مریم نواز
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محکموںکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہی ہیں