پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم میں چند گھنٹے رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : پنجاب کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم آج رات ختم ہو جائے گی
پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے 13 حلقوں میں انتخابی مہم آج رات ختم ہوگی جبکہ پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔
قومی اسبملی کے حلقوں میں ہری پور این اے 18، فیصل آباد کے دو حلقے این اے 104 وار 96، این اے 129 لاہور، این اے 143 سرگودھا اور این اے 185 ڈی جی خان کے حلقے شامل ہیں۔صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں پی پی ساہیوال 203 اور مظفر گڑھ 269 شامل ہیں جبکہ سرگودھا پی پی 73، میانوالی پی پی 87 اور فیصل آباد کے تین حلقے 15، 98 اور 116 شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کھربوں روپے کی منشیات سمگلنگ کا سکینڈل، حکومت خاموش
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی تیاری مکمل ہیں، بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کل صبح ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پولنگ اسٹیشنز منتقل کیا جائے گا۔سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کو انتخابی ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی اہلکار جبکہ پولنگ رومز پر خصوصی نفری تعینات ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کے بعد کسی قسم کی انتخابی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔
فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کمزور نہیں کر سکتیں:محسن نقوی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو طلب کرلیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حویلیاں جلسے میں دیے گئے متنازع بیان کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں اور شہرناز عمر ایوب کو طلب کرلیا ہے۔
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور الیکشن میں تعینات عملے کو دھمکیاں دیں اور جلسے میں موجود عوام کو اکسانے کی کوشش کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اس موقع پر ان کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا جس کی اہلیہ ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی انتخاب کا انعقاد شدید متاثر ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی اور امیدوار شہرناز عمر ایوب کو الیکشنز ایکٹ 2017 اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہفتے کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر چیف سیکریٹری اور آئی جی سے ملاقات کرکے ضروری سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں اور اس بارے میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریں۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کے سیکریٹری کو فوری طور پر خط ارسال کیا جائے، تاکہ حلقے میں وفاقی سیکیورٹی اداروں کی مدد سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ افسران، انتخابی عملے، ووٹرز اور عام عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ پریزائیڈنگ افسران کی پولنگ اسٹیشنز تک اور الیکشن کے بعد آر او دفتر تک محفوظ نقل و حرکت بھی یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
کمیشن نے واضح کیا کہ ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی فرد، شخصیت یا عوامی عہدے دار نے انتخابی عمل میں مداخلت یا خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وفاقی یا صوبائی حکومت کا کوئی بھی عہدیدار ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرے یا انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کرے تو آئین اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شہرناز ضمنی انتخابات عمر ایوب وزیر اعلی