Daily Mumtaz:
2025-11-21@14:23:48 GMT

متحدہ عرب امارات، کینیڈا میں 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

متحدہ عرب امارات، کینیڈا میں 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا

ابوظہبی (ویب ڈیسک) سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے امارات نیوز ایجنسی وام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات اور کینیڈا کی حکومتوں کے درمیان سرمایہ کاری فریم ورک کے آغاز کی منظوری دےدی ہے جس کے تحت امارات کینیڈا کے متعدد اہم اور سٹریٹجک شعبوں میں 50 ارب امریکی ڈالر تک سرمایہ کاری کرے گا۔

اس موقع پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی، وزیرِ سرمایہ کاری محمد حسن السویدی اور دونوں ممالک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

معاہدے کی شرائط کے تحت یواے ای کینیڈا میں توانائی، مصنوعی ذہانت، لاجسٹکس، کان کنی اور دیگر قومی و اسٹریٹجک ترجیحی صنعتوں میں سرمایہ کاری کرے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ترقی کے نئے امکانات کھلیں گے۔

یہ سرمایہ کاری فریم ورک امارات اور کینیڈا کے درمیان طویل مدتی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے ساتھ دونوں ممالک کی اس خواہش کا بھی عکاس ہے کہ وہ معاشی تعاون کو وسعت اور اعلیٰ قدر کی سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔

اس سے امارات کی حیثیت ترقی یافتہ معیشتوں میں بڑے عالمی سرمایہ کار کے طور پر مزید مستحکم ہوتی ہے۔ 2024 میں امارات کی جانب سے کینیڈا میں براہِ راست سرمایہ کاری کا حجم 8.

8 ارب ڈالر جبکہ اسی سال کینیڈا کی جانب سے امارات میں براہِ راست سرمایہ کاری 242 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

علیم خان کی چین کو موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت

فائل فوٹو

وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کو ایم 6 اور ایم 10 کے موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

انہوں نے مانسہرہ، ناران، کاغان، بابوسر اور چین کی سرحد تک کی شاہراہ پر بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

عبدالعلیم خان نے چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ کراچی سے سکھر موٹروے بندرگاہ سے منسلک ہوگی جو اہم ترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لیے منافع بخش ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • امارات دنیا کا سب سے بڑا امداد کرنے والا ملک قرار
  • کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دورئہ امارات‘ سرمایہ کاری کا امکان
  • سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ برقرار ہے: وزیر خزانہ
  • متحدہ عرب امارات میں شدید دھند؛ ریڈ اور یلو الرٹ جاری
  • سیف علی خان کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری، 30 کروڑ کی جائیداد خریدلی
  • اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری  کے باعث پاکستان کا ڈیجیٹل سفر نئی بلندیوں پر
  •  ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • علیم خان کی چین کو موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ