امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری پر اقدامات کو سراہا ہے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز حکومت کے وژن کو امریکی قانون سازوں نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے، امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس نے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو بھی سراہا، مریم نواز کا جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے، امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ یہ اقدامات سرمایہ کاری کا پُرکشش موقع ہیں۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ بھٹوں سے جبری مشقت ختم کر کے عالمی ذمہ داری پوری کی، امریکی قانون سازوں نے واضح کیا پنجاب اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی، وزیرِ اعلیٰ کی محنت اور ذمہ داری کے سبب دنیا کو ان کے کام نظر آرہے ہیں، مریم نواز کا کام اور ان کے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر ان کی پہچان بن رہے ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی کانگریس نے امریکی قانون مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔