مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء نے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلیے آواز بلند کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی کال پر بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں نماز جمعہ کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کی جانب سے گوٹھ غلام محمد، ضلع جعفر آباد میں بعد نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد علی جمالی نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستائیسویں ترمیم عوامی امنگوں کے خلاف ہے۔ آئین میں ایسی تبدیلیاں ریاست اور عوام دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔ قوم کو متحد ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہوگی۔ آخر میں کارکنان نے مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ظلم، ناانصافی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف آواز اٹھانا ہمارا دینی اور قومی فریضہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مجلس علماء

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن