data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر نے آن لائن مقبولیت میں دنیا کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے دھکیل کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر کے انسٹاگرام فالوورز میں ریکارڈ 15 لاکھ کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف اسی عرصے میں ان سے متعلق 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں۔

 بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وِنیسیئس جونیئر کے ہیش ٹیگز کی تعداد بھی 14 لاکھ تک جا پہنچی، جس نے ان کی آن لائن موجودگی کو بے حد مضبوط کیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آن لائن مقبولیت کی دوڑ میں پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، حالانکہ فاربس کی تازہ ترین فہرست میں وہ بدستور دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹ قرار پاتے ہیں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عالمی فٹبال رینکنگ میں وِنیسیئس جونیئر اس وقت 46ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ رونالڈو بدستور پہلے نمبر کے حامل ہیں۔ اس کے باوجود ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر وِنیسیئس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ان کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں فٹبالرز کا راج برقرار ہے اور ٹاپ 10 ایتھلیٹس میں پانچ نام فٹبال سے تعلق رکھتے ہیں۔ فرانس کے اسٹار کیلیان ایمباپے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، جو دنیا بھر میں فٹبال کی بڑھتی ہوئی آن لائن موجودگی اور عالمی فین بیس کی عکاسی کرتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق آن لائن

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا