لندن:

شام نے لندن میں قائم اپنا سفارت خانہ 12 سال بعد کھول دیا ہے جہاں وزیرخارجہ نے عمارت پر پرچم بھی لہرادیا۔

شام کے وزیرخارجہ اسد الشیبانی نے لندن میں اپنے سفارت خانے پر شام کا نیا پرچم لہرا دیا اور واضح کردیا کہ برطانیہ کے ساتھ معطل ہونے والے سفارتی تعلقات 12 سال بعد بحال ہو رہے ہیں۔

سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ وزیرخارجہ لندن میں برطانیہ کے متعدد عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اسد الشیبانی نے رواں ہفتے صدر احمد الشرع کے ہمراہ امریکا کے دورے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی، احمد الشرع پہلے شامی صدر بن گئے ہیں جنہیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی۔

شام میں گزشتہ برس سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد جنم لینے والی حکومت نیا پرچم تیار کیا، جس میں سفید، سیاہ اور سبز رنگ کے ساتھ تین ستارے بنائے گئے ہیں جبکہ شام کا پرانے پرچم دو ستاروں کے ساتھ سفید، سیاہ اور سرخ رنگ پر مشتمل تھا۔

وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے اپریل میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں بھی لہرایا تھا، جس نے یونائیٹڈ عرب ری پبلک کے پرانے پرچم کی جگہ لی تھی۔

شامی صدر احمد الشرع نے امریکا اور روس سمیت دیگر ممالک کے دورے کیے ہیں اور وہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں، جس کے تعلقات دنیا بھر سے قائم ہوں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی شرعی عدالت نے نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز  کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وجود میں آنے والی آئینی عدالت کے ججوں کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں بٹھانے پر غور کیا جارہا تھا، مگر شرعی عدالت نے یہ انتظام ماننے سے منع کر دیا۔

اس انکار کے بعد صورتحال یہ بنی کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہونا پڑے گا۔

کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی زیرصدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اہم فیصلے

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس امین الدین خان کی بطور پہلے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ آئینی عدالت کے مزید تین جج صاحبان نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک
  • پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کی عمارت میں آتشزدگی
  • بارہ سال بعد شام کا لندن میں سفارت خانہ فعال، وزیرخارجہ نے نیا پرچم لہرا دیا
  • وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا
  • 12 سال بعد لندن میں شامی سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا، نیا قومی پرچم سربلند
  • لندن‘ سنگاپور کے تاجر سے ڈائنوسار کی نوواردات ضبط
  • ’آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟‘ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے دلچسپ سوال، ویڈیو وائرل
  • شامی صدر احمد الشرع عالمی سطح پر نمایاں، ملکی سطح پر چیلنجز کا سامنا
  • احمد الشرع کی وائٹ ہاوس یاترا