data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں نئے انتظامی فیصلوں اور تقرریوں کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،  چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت کا نیا رجسٹرار مقرر کردیا ہے، چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا ہے، جو آئینی نوعیت کے معاملات، عدالتی نظم و نسق اور بینچز کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان نے ایک اور اہم تقرری کرتے ہوئے مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات کیا ہے،  یہ عہدہ چیف جسٹس کے دفتری امور، عدالتی ایڈمنسٹریشن اور اہم رابطہ کاری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،  دونوں افسران کا شمار تجربہ کار عدالتی عملے میں ہوتا ہے، اور ان کی تقرری عدالت کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا حصہ قرار دی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں آئینی عدالت کے نئے جج جسٹس کے کے آغا کی حلف برداری بھی طے پا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس کے کے آغا کل وفاقی آئینی عدالت کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، جس کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوگی۔

حلف چیف جسٹس امین الدین خان خود دلائیں گے،  جسٹس کے کے آغا کے شامل ہونے سے عدالت کی آئینی سماعتوں اور زیر التوا مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں بہتری آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

آئینی دائرہ اختیار رکھنے والی اس نئی عدالت میں جاری تقرریوں کو مستقبل کی آئینی تشریحات، آئینی تنازعات کے حل اور اعلیٰ عدالتی نظم و ضبط کے لیے اہم پیش رفت سمجھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلےچیف جسٹس  کاآج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس عدالت کے جسٹس کے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا