Daily Sub News:
2025-11-21@07:41:23 GMT

ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی

ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور شدید سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے، جبکہ 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ معلومات ویتنام ڈیزاسٹر اینڈ ڈائیک مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز جاری کیں۔اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں نے 67 ہزار 700 سے زائد مکانات کو پانی میں ڈبو دیا ہے، جبکہ 168 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ 13 ہزار ہیکٹر سے زیادہ چاول اور دیگر فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور 88 ہیکٹر فشری فارم زیرِ آب آ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث 30 ہزار 700 سے زائد مویشی اور پولٹری ہلاک یا بہہ گئے ہیں، جس کے بعد معاشی نقصان کا ابتدائی تخمینہ 3 ٹریلین ویتنامی ڈونگ (تقریباً 12 کروڑ امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم مسلسل بارشیں بحالی کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اپنی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں منتقل اگلی خبربنگلا دیش میں زلزلے کے زور دار جھٹکے بنگلا دیش میں زلزلے کے زور دار جھٹکے سب سے امیر فلپائنی ارب پتی نے صرف چار دنوں میں اپنی 18 ارب ڈالر کی دولت کھو دی! امریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک تائیوان کے ذریعے مسئلہ پیدا کرنا جاپان کے لیے ہی مشکلات پیدا کرے گا، چینی وزارت خارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہلاکتوں کی تعداد

پڑھیں:

برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: برطانیہ میں شدید سردی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق زرد  وارننگ  جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔

ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔

ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ جکبہ ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیش میں زلزلے کے زور دار جھٹکے
  • فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی
  • فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • سونے کی قیمتوں میں یکدم 5000روپے کی بڑی کمی ہوگئی
  • سولرصارفین میں بڑا اضافہ، تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، پاورڈویژن
  • پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ
  • صیہونی فورسز کی غزہ میں فضائی جارحیت جاری، خواتین، بچوں سمیت مزید 28 فلسطینی شہید
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری