ملک میں مافیاز کاراج،ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا؛ حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہا ہے کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں،ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدل دونظام تحریک کا مقصد ملک میں عدل، شفافیت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں جماعت اسلامی کے ’’ بدل دو نظام‘‘ کے سلوگن پر تین روزہ ’’اجتماع عام‘‘ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 3 روزہ اجتماعِ عام کا آغاز، لاکھوں محبِ وطن پاکستانیوں کی شرکت
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں، ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔
حافظ نعیم الرحمان کا27ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ استثنیٰ کا کوئی تصور نہیں ہونا چاہیے، کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی، ہم حق و انصاف کے لیے سیاست کرتےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طاقت کے زورپر اقتدار حاصل کرنے والوں کی پالیسی سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈاکٹر اسامہ رضی
امیر جماعت اسلامی نےاعلان کیا کہ اجتماع کے تیسرے روز آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائےگا جس کے بعد نظام بدل دو تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نعیم الرحمان
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔