انجینئر محمدعلی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
عدالت نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام یہ وضاحت پیش کریں کہ کون سی قانونی یا انتظامی اتھارٹی اسلامی نظریاتی کونسل کو ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس قسم کی آراء فراہم کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ یہ حکم نامہ 12 نومبر کی سماعت کے حوالے سے تحریری صورت میں جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی جاری کردہ رائے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے اسے 4 دسمبر تک معطل کر دیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ رائے کسی بھی عدالتی فورم پر بطور حوالہ پیش نہیں کی جا سکتی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اس حوالے سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ حکام یہ وضاحت پیش کریں کہ کون سی قانونی یا انتظامی اتھارٹی اسلامی نظریاتی کونسل کو ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس قسم کی آراء فراہم کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ یہ حکم نامہ 12 نومبر کی سماعت کے حوالے سے تحریری صورت میں جاری کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل
پڑھیں:
شوہر قتل کیس ‘خاتون سمیت تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل میں ملوث خاتون سمیت تین گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمے کی مزید تفتیش، واقعے کے محرکات اور شواہد کی برآمدگی کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر تفتیش کی پیشرفت رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج ہے۔