Jang News:
2025-11-21@07:36:04 GMT

ایم کیو ایم کا نئے صوبے کیلئے عدالت میں جانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

ایم کیو ایم کا نئے صوبے کیلئے عدالت میں جانے کا اعلان

---فائل فوٹو 

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نئے صوبے کے مطالبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  اگر ایوان اور عدالتیں ہمیں انصاف فراہم نہیں کریں گی تو سڑکوں پر جائیں گے، عوامی رابطہ مہم چلائیں گے اور عوام سے بات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 17 سال کا قبضہ اب ختم ہونا چاہیے، پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، صوبہ انتظامی یونٹ ہوتا ہے، آبادی کے ساتھ بڑھنا چاہیے، یہ ایم کیو ایم کا مطالبہ نہیں آئین کا تقاضا ہے۔

ایم کیو ایم نے نئے صوبے سے متعلق ترمیم کیلئے عوام میں جانے کا اعلان کردیا

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت ہے، آئین کا آرٹیکل 239 نئے ضلع اور صوبے بنانے کا کہتا ہے

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے لڑ کر پیکج لیا، صحیح معنوں میں پیکج تو تب آئے گا جب ایم کیو ایم پاکستان صوبے کی حکمرانی کرے گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم

پڑھیں:

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کیلئے معطل کر دی گئی

---فائل فوٹو 

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے سبب معطل کیا گیا ہے جبکہ چمن کے لیے ٹرین اپنے وقت پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے آنے والی بولان میل جیکب آباد سے واپس بھیجی جائے گی جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد میں روکی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک کر مسافروں کو نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کیلئے معطل کر دی گئی
  • ایم کیوایم کا کراچی کے مسائل پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
  • صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری
  • بھٹو کی پیپلز پارٹی کس ہاتھ میں ہے جو نئے صوبے بنانے کو غداری کہتی ہے؟ خالد مقبول صدیقی
  • علیحدہ صوبہ بقاکیلئے ضروری،سیاسی نعرہ سمجھناغلطی ہوگی،آفا ق احمد
  • ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا
  • آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اسکا اعلان کیا: مصطفیٰ کمال
  • جاپان کا پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • ایران: بھارتی شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری بند کرنے کا اعلان