2025-11-21@07:20:03 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ورلڈ ٹی وی ڈے»:
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن پاکستان ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکا، گرین شرٹس نے کوالیفائر کے تمام میچز جیت کر جو بلند امیدیں روشن کی تھیں وہ ورلڈ کپ میں پوری نہ ہو پائیں،اسی وجہ سے کوچ محمد وسیم کو بھی برطرف کر دیا گیا۔ ایونٹ میں پاکستان کو پہلے مقابلے میں بنگلہ دیش نے 7 وکٹ سے مات دی، روایتی حریف بھارت کیخلاف 88 رنز سے شکست مقدر بنی، 248 کا ہدف پانے والی ٹیم 159 رنز پر ہمت ہارگئی ، آسٹریلیا کے ہاتھوں 107 رنز سے ناکامی ملی، جنوبی افریقہ کیخلاف ڈی ایل میتھڈ پر 150 رنز سے ہار گرین شرٹس کو ملی۔ سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے میچز بارش کی...
پاکستان ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹیم کی اوپنر عمیمہ سہیل نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے پُرعزم ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمیمہ نے کہا کہ ٹیم کے پاس اب بھی 3 میچ جیت کر اگلے مرحلے میں جانے کا موقع موجود ہے، تمام کھلاڑیاں جیت کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں، اگر ہم تینوں میچز جیت لیتے ہیں تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ کھل سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف بارش کے باعث پاکستان کی جیت کی امیدوں کو دھچکا لگا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرکٹ کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ 13واں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ آج سے شروع ہو رہا ہے۔افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں شاندار آغاز کے لیے پرعزم دکھائی دے رہی ہیں۔ایونٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین خواتین کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ ان میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور میزبان بھارت شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کو اس بار ہائبرڈ ماڈل کے تحت منظم کیا جا رہا ہے۔ اس فارمیٹ کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم اپنی مہم...
کراچی: 13ویں آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ویمنز ٹیمیں شریک ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا رہا ہے جس کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔ قومی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع...
کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے...
