لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ  ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کے لیے ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ملک محمد احمد خان کا کہنا تھاکہ آج وطن عزیز کو پڑھے لکھے نوجوانوں کی ضرورت ہے، پڑھی لکھی خواتین تعلیم یافتہ معاشرے کی اساس ہے، بدلتے وقت کے ساتھ خواتین کو تعلیم دلوانے کی اہمیت زور پکڑتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پرانے فرسودہ نظریات کو دفن کر دیا جائے، ہمیں بچیوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنے روشن مستقبل کی خود ضامن بنیں، حکومت سرکاری اسکولوں، کالجوں میں بھی نجی اداروں جیسی سہولتیں دے، سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ملک کے97فیصد بچوں کوکیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آئینی عدالت بہت ضروری ہے، پارلیمان کو با اختیاربنانا ہوگا، تعیناتی کا اختیار اس کے پاس ہونا چاہیے، تعیناتی کیسے ہوگی؟ ہائی کورٹ کیسے بنے گا؟ یہ اختیار پارلیمان کے پاس ہونا چاہیے۔ 
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے ، یہ کھینچا تانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کے لیے ہے، عدالتی فیصلوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اختیارات کو محدود کرکے پارلیمنٹ کو ایک کونے میں بٹھا دیا گیا تھا، پارلیمنٹ اپنے حقوق کی بات کرتے ہوئے بھی ڈرتی تھی ، آج یہ دروازے بند ہونے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ  عسکری اور حکومتی ذمہ داروں نے بہادری اور تدبر سے کام لے کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جسے صدر مملکت نے منظور کرلیا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم کےخلاف 21 نومبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے منحرف سینیٹر کے استعفے کی منظوری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کا اہم بیان سامنے آگیا

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ  نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استعفیٰ ۔میرے پاس آیا نہ منظور ہوا، اگر استعفی آتا تو الیکشن کمیشن کو جاتا۔

سینیٹر سیف اللہ آبرو نے  استعفیٰ دے دیا، اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے، سینیٹر علی ظفر

پی ٹی ائی سینٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو میں کہا کہ سنیٹ میں ترمیمی بل پاس ہونے کے حوالے سے ووٹینگ پوزیشن کیا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ آبرو نے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے ہیں، کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  آج اس بل کو واپس لینا پڑھ گیا، یہ سینٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے، اج دیکھتے ہیں کہ یہ کس کو ووٹ کے لئے لاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید ججز کے استعفوں کا عندیہ دیدیا
  • ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچاتانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے، ملک احمد خان
  • ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیش گوئی کردی
  • صدرمملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے
  • ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچاتانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے: ملک احمد خان
  •  استعفے دے کر کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا، مزید استعفے آئیں گے  وہ بھی فوری منظور کیے جائیں گے، فیصل واوڈا
  • ابھی تو شروعات ہے، مزید استعفے آئیں گے، فیصل واوڈا
  • سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفے پر پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل
  • پی ٹی آئی کے منحرف سینیٹر کے استعفے کی منظوری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کا اہم بیان سامنے آگیا