کراچی:

بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ہمارے 2027 ورلڈ کپ پلانز میں شامل نہیں ہیں۔

مزید یہ کہ رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے دورے کا حصہ بننا چاہتے تھے مگر سلیکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کا انتخاب ممکن نہیں جس پر انہوں نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

 بھارت کی اگلی ون ڈے سیریز اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگی اور امکان ہے کہ یہ سیریز ان کے کیریئر کا اختتام ثابت ہو کیونکہ اس مرحلے پر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔

حالیہ انگلینڈ سیریز میں بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کی شاندار کارکردگی نے سلیکشن کمیٹی کا اعتماد مزید بڑھا دیا ہے اور کئی حلقے انہیں مستقبل میں بھارت کا آل فارمیٹ کپتان سمجھ رہے ہیں۔

نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار انٹری کے بعد ممکن ہے کہ سلیکٹرز 2027 ورلڈ کپ کے لیے بھی انہی پر انحصار کریں۔

یوں جیسے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ویسے ہی ون ڈے کرکٹ میں بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے جو ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے صورتحال کو خاصا مشکل بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہو چکے ہیں تاہم دونوں نے ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔ 

بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹس میں ان بیٹنگ لیجنڈز کے بغیر آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے تاہم روہت اب بھی 50 اوورز کی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ ویرات کی اہمیت بھی برقرار ہے۔

دونوں کا ہدف 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ نظر آتا ہے لیکن انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبے پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورلڈ کپ کے اور ٹی کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاشا میں اشتراک، روزگار کے دروازے کھل گئے

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس تقریب کا انعقاد وزیراعظم آفس میں کیا گیا. جسے پاکستان میں نوجوانوں اور کاروباری طبقے کے لئے ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ایم او یو کے تحت دونوں ادارے ملک بھر میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکنالوجی کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ شراکت داری ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کو عالمی معیار تک لے جانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کی سمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کے تحت تربیتی پروگرامز، انٹرن شپ کے مواقع، اور نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے تکنیکی و مالی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔حکومتی عہدیداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس شراکت داری سے نہ صرف بیروزگاری میں کمی آئے گی بلکہ ملک میں آئی ٹی کے نئے رجحانات کو اپنانے میں بھی مدد ملے گی، جو عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت کو مزید مستحکم کرے گا۔پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں صحیح سمت میں مواقع فراہم کرکے ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنے اور ڈیجیٹل معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا۔پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس ایم او یو کے نتیجے میں نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو عالمی منڈی تک رسائی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی معیشت کو مضبوط بنائیں گے. بلکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شان مسعود 27-2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ تک پاکستان کے کپتان برقرار
  • کشادہ دروازے اور شتر بان
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاشا میں اشتراک، روزگار کے دروازے کھل گئے
  • دروازے پر دستک اور واپسی کا خوف: پاکستان میں افغان لڑکیوں کی مشکلات
  • ورلڈ بینک رپورٹ: پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ، عوامی اصلاحات پر زور
  • پاکستان کی مشکلات میں اضافہ، آخری 5 ٹی20 میچوں میں سری لنکا کے خلاف کیا نتیجہ رہا؟
  • سری دیوی کی انوشکا و ویرات شادی پر پہنی گئی ساڑھی جھانوی کپور نے پہن لی
  • کینسر، مالی مشکلات اور زندگی کی جنگ
  • کوئنٹن ڈی کوک کی انٹرنیشنل کرکٹ میں حیران کن واپسی، دورہ پاکستان کے لیے منتخب
  • اکشے کمار نے کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کو بھی مزاق بنا دیا