Nawaiwaqt:
2025-11-08@08:40:52 GMT

کرتار پور: بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات شروع

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

کرتار پور: بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات شروع

 بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کرتار پور راہداری میں شروع ہو گئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں، براستہ واہگہ آج 2 ہزار یاتری کرتار پور پہنچیں گے، یاتری دو روز کرتار پور میں قیام کے بعد 10 نومبر کو ایمن آباد روانہ ہوں گے جہاں مزید مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔یاتریوں کی جانب سے بھارت میں ایک مرتبہ پھر کرتار پور راہداری کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بغیر روک ٹوک دربار صاحب تک رسائی حاصل کر سکیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران سکیورٹی، رہائش، میڈیکل اور لنگر کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تمام سہولیات یاتریوں کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گورنر سندھ کاگرونانک کے 556ویں جنم دن پر دلی مبارکباد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سکھ برادری کو بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گرو نانک دیو جی نے دنیا کو اتحاد، محبت اور خدمتِ خلق کا درس دیا، بابا گرونانک کا پیغام باہمی احترام، رواداری، خود سپردگی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں پر مبنی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • بابا گرونانک سالگرہ تقریبات: بھارتی الزامات مسترد، نامکمل کاغذات پر چند افراد واپس بھیجے، پاکستان
  •  سکھ یاتریوں نے گورودوارہ سچا سودا میں مذہبی رسومات ادا کیں، حسن ابدال پہنچ گئے 
  •  گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر
  • گورنر سندھ کاگرونانک کے 556ویں جنم دن پر دلی مبارکباد
  • ڈھائی لاکھ افغانوں کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، نادرا نے بلاک کرنا شروع کردیے
  • پاک-افغان مذاکرات کل استنبول میں شروع ہوں گے
  • کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز