گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
لاہور؍ننکانہ صاحب (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام مذاہب قابل احترام اور امن کا درس دیتے ہیں۔ مذہب اپنا اپنا لیکن انسانیت سانجھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں نے یاتریوں کی بہترین مہمان نوازی کے لیے خصوصی طور پر انتظامات کیے۔ بھارت سے آئے اکال تخت کے گیانی کلدیب سنگھ گڑگج نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دھرتی سے عشق ہے۔ ہم یہاں آزادی سے گھوم رہے ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ سکھ قوم حکومت پاکستان کی شکر گزار ہیں۔ پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی، یہ ہماری گورو کی دھرتی ہے، ہمارا پیغام امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔ بھارتی شرومنی گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کی جتھہ لیڈر بی بی گوریندر کور نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی محسوس ہوئی، خواتین کے لیے خصوصی طور پر انتظامات ہیں اور بہت عزت و احترام ملا۔ دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار رویندر سنگھ سویٹا نے کہا کہ پاکستان سرکار کے دروازے پہلے سے ہی کھلے تھے ہماری درخواست بھارت سرکار نے قبول کی اور ہمیں گورو دھرتی پر آ نے کا موقع ملا۔ سکھ برادری پاکستان کے سر کا تاج ہے۔ سکھوں کے لیے حکومت پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ سکھ یاتری واپس جا کر پاکستان سے ملنے والی محبت، امن، احترام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچائیں۔ تقریب سے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی، ڈاکٹر شذرہ منصب، سمیت دیگر سکھ و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اور ہندو رہنماؤں، سمیت مختلف اقلیتی و سیاسی رہنماؤں اور بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔ آخر میں سکھ رہنماؤں کی طرف سے وفاقی وزیر سمیت دیگرشرکاء میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔ بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں گورو دوارہ کیارہ صاحب ،گورودوارہ بالیلا صاحب، گورو دوارہ پٹی صاحب، گورودواہ تمبو صاحب کے درشن کیے۔ تقریب کے اختتام پر پالکی صاحب کا جلوس گورو دوارہ جنم استھان گورو دوارہ کیارہ صاحب لے جایا گیا، پاکستانی امیگریشن حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ آنے والے 12 ہندؤں کو واپس بھارت بھیج دیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق ان 12 ہندؤں کی جائے پیدائش سندھ تھی، اب وہ بھارتی شہریت لے چکے ہیں۔ داخلے کی اجازت صرف سکھ یاتریوں کو دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ننکانہ صاحب گورو دوارہ نے کہا کہ
پڑھیں:
بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام، آمدورفت اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات اطمینان اور امن کے ساتھ ادا کر سکیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور سہولیات یقینی بنائی جائیں۔
مزید پڑھیے: بابا گرو نانک کی برسی کی تقریبات، پہلے روز 2 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی شرکت
انہوں نے کہا کہ ہم سکھ مہمان یاتریوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں وہ ہمارے معزز مہمان ہیں اور پنجاب کی مہمان نوازی کا چرچا دنیا بھر میں ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت چاہتی ہے کہ سکھ برادری کے مہمان یہاں سے عزت، احترام اور محبت کی خوبصورت یادیں لے کر جائیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے، ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا ماحول پہلے سے بھی زیادہ بہتر ہو چکا ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام کے فروغ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابا گرو نانک جنم دن تقریبات مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف