ننکانہ صاحب ( نیوزڈیسک) بابا گورو نانک کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے، ننکانہ صاحب میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے۔

مرکزی تقریب کے اختتام پر نگر کیرتن جلوس نکالا جائے گا، کیرتن جلوس گوردوارہ جنم استھان سے سات گوردواروں میں جائے گا، نگر کیرتن جلوس گوردوارہ کیارہ صاحب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں بھارت، برطانیہ، فرانس ،کینیڈا ، امریکہ سمیت اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں، رات گئے بھوگ کی رسم کے ساتھ تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، گوردوارہ جات اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے، گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر لگائے گئے ہیں۔

گوردواروں اور نگر کیرتن سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

سکھ یاتری اپنے مقدس مقامات کی درشن کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں،دنیا بھر سے آئے یاتریوں نے حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا، بھارت سے 2100 سکھ یاتری آئے ہیں جو دس روزہ مذہبی دورہ مکمل ہونے پر 13 نومبر کو واپس روانہ ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کو بابا گرونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک نے انسانوں کو یکجہتی و بھائی چارے کی راہ دکھائی اور سچائی، محبت اور امن کا پیغام دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ بابا گرونانک مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے، دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں، یاتریوں کے قیام اور سیکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں تاکہ وہ مکمل تحفظ کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے عزم کی عالمی سطح پر روشن مثال ہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نگر کیرتن سکھ یاتری جنم دن کی

پڑھیں:

گورونانک کا 556 واں جنم دن، 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 

لاہور، ننکانہ صاحب (خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کے موقع پر تقریباً 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ واہگہ بارڈر پر اکال تخت کے جتھہ دار کلدیپ سنگھ گرگاج نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان میں ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا جاتا ہے،  پاکستان میں ہمارے گورو دوارے محفوظ اور اصل حالت میں موجود ہیں جس کے لیے وہ حکومت پاکستان، متروکہ وقف املاک بورڈ اور سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے شکرگزار ہیں۔ دہلی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے   جتھہ لیڈر رویندر سنگھ اور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی  ویزے جاری کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان ہمارے گورو کی دھرتی ہے  اور ہمیں اس سے بہت پیار ہے۔ پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی و صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ یاتریوں کا پرجوش استقبال دنیا کے سامنے پاکستان کا اقلیتوں کے احترام کا مثبت چہرہ پیش کرتا ہے۔  ایڈیشنل سیکرٹری شرائن ناصر مشتاق نے  کہا کہ مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکھ یاتریوں نے واہگہ بارڈر پر کرنسی تبدیل کروائیں، یاتریوں کو بسوں کے ٹکٹ فراہم کیے گئے، متروکہ وقف املاک بورڈ کی ٹیموں نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ فراہم کیے، یاتریوں کو  بہترین لنگر فراہم کیا گیا  اور رہائش کے لیے کمرے الاٹ کیے گئے اور ننکانہ روانہ کر دیا گیا۔  بابا گورو نانک جنم دن کی مرکزی تقریب آج  5 نومبر گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ جس میں وفاقی و صوبائی وزراء مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مذہبی و اقلیتی رہنما شرکت کریں گے۔ دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ بعد ازاں پالکی کا خصوصی جلوس بھی نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • گورونانک کا 556 واں جنم دن، 2100 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے 
  • بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
  • بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات، بھارتی سکھ یاتری پاکستان روانہ
  • کل عام تعطیل کا اعلان
  • بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز، سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری
  • بابا گورو نانک کا 556واں جنم دن، گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے