اسلامی گیمز میں پاکستان کی شاندار واپسی، جویلین میڈلز کے بعد رینکنگ ہائی
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے میڈل ٹیبل میں غیر معمولی بہتری حاصل کی ہے۔
گزشتہ شب جویلین تھرو کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس کی زبردست کارکردگی نے ملک کی پوزیشن کو تبدیل کر دیا۔ پہلے 36 ویں نمبر پر موجود پاکستان اب 13 درجے بہتری کے بعد 23 ویں پوزیشن پر آ چکا ہے، جو اس ایونٹ میں قومی کارکردگی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے معروف ایتھلیٹ اور اولمپین ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ارشد ندیم نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس میں 92.
اُن کی جیت نہ صرف پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک محرک کی حیثیت رکھتی ہے جو مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کا خواب رکھتے ہیں۔
دوسری جانب جویلین تھرو ہی کے مقابلے میں پاکستان کے یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت کر قومی میڈل ٹیبل میں مزید اضافہ کیا۔ یاسر سلطان کی کارکردگی کو سوشل میڈیا اور اسپورٹس کمیونٹی میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے، جہاں انہیں مستقبل کا قابل اعتماد ایتھلیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک ہی ایونٹ میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا گولڈ اور سلور میڈل حاصل کرنا قومی دستے کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
اس سے قبل پاکستانی وفد گیمز میں 2 برانز میڈل جیب میں ڈال چکا تھا جن کا تعلق باکسنگ کے مختلف کیٹیگریز سے تھا۔ خواتین کے 60 کلوگرام کے مقابلوں میں فاطمہ زہرا نے سیمی فائنل تک پہنچ کر برانز میڈل حاصل کیا جب کہ مردوں کے 55 کلوگرام باکسنگ ایونٹ میں قدرت اللہ نے فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے ایک اور برانز جیتا۔
نمائشی ایونٹس میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ پاکستان کی عروشہ سعید نے نمائشی کھیل ‘کرش’ میں برانز میڈل حاصل کیا، تاہم قواعد کے مطابق یہ میڈل سرکاری میڈل ریکارڈ کا حصہ نہیں ہوگا۔ اس کے باوجود عروشہ کی کارکردگی کو پاکستانی شائقین نے سراہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پاکستان پاکستان کے گیمز میں حاصل کی کے لیے
پڑھیں:
ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا
آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹر بابراعظم جبکہ بولرز میں ابرار احمد اور حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتر آگئی۔ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔
ون ڈے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ میں روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر پہنچ گئے۔ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے۔
بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد 11 درجہ ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوکر نویں نمبر پر آگئے۔
حارث روف 5 درجہ ترقی پا کر 23ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی پانچ درجہ تنزلی سے 21ویں نمبر پر چلے گئے۔
آل راونڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راونڈرز ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بولنگ میں ابرار احمد آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔