چین میں انوکھی کاکروچ کافی کی مقبولیت بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
چین (نیوزڈیسک) بیجنگ کے ایک میوزیم میں پیش کی جانے والی انوکھی کافی نے شائقین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ یہ کافی عام نہیں بلکہ اس میں پسے ہوئے کاکروچ اوپر سے چھڑکے جاتے ہیں جبکہ خشک پیلے میل ورمز کو مشروب میں ملایا جاتا ہے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ’روچ کافی‘ کی قیمت 45 یوآن (تقریباً 6 ڈالر) مقرر کی گئی ہے، اور یہ ایک حشرات سے متعلق میوزیم کے کافی کارنر میں دستیاب ہے۔ رپورٹ میں میوزیم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
میوزیم کے ایک ملازم نے بتایا کہ یہ کافی جون کے آخر میں متعارف کرائی گئی تھی لیکن انٹرنیٹ پر حال ہی میں مقبول ہوئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ چونکہ میوزیم کا موضوع کیڑے مکوڑے ہے، لہٰذا اسی مناسبت سے ڈرنکس متعارف کرانا ایک مناسب خیال لگا۔
روایتی چینی طب کے مطابق کاکروچ پاؤڈر خون کی گردش بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے جبکہ پروٹین سے بھرپور میل ورمز مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔