الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر 23 نومبر 2025 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پنجاب کانسٹیبلری، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز اور افواج پاکستان، پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور، پاکستان کوسٹ گارڈز سمیت دیگر متعلقہ سکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی اور قانون و نظم قائم رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔

ضمنی انتخابات کی نشستیں

قومی اسمبلی: NA-18 ہری پور، NA-96 فیصل آباد-II، NA-104 فیصل آباد-X، NA-129 لاہور-XIII، NA-143 ساہیوال-III، NA-185 ڈی جی خان-II

صوبائی اسمبلی پنجاب: PP-73 سرگودھا-III، PP-87 میانوالی-III، PP-98 فیصل آباد-I، PP-115 فیصل آباد-XVIII، PP-116 فیصل آباد-XIX، PP-203 ساہیوال-VI، PP-269 مظفر گڑھ-II

اہم ذمہ داریاں اور اقدامات

سیکیورٹی اہلکار اور افواج قانون کے مطابق کام کریں گے اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹروں کی محفوظ آمد و رفت، بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ٹرانسپورٹیشن، پولنگ بیگز اور دیگر انتخابی مواد کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔

پولیس پہلے ٹائر، سول آرمی دوسرے ٹائر اور فوج تیسرے ٹائر کے طور پر تعینات ہوگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

اہلکار تمام قوانین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے، غیر جانبدار رہیں گے، ووٹروں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کریں گے اور کسی بھی امیدوار، پولنگ ایجنٹ یا میڈیا کے ساتھ جھگڑا یا مداخلت سے گریز کریں گے۔

ووٹروں کی حفاظت اور سہولت

اہلکار مشکوک افراد کی جانچ کریں گے، ممنوعہ اشیا کی نگرانی کریں گے، ووٹروں کو قطاروں میں منظم کریں گے اور خصوصی افراد جیسے بزرگ، حاملہ خواتین، معذور اور بچوں کے ساتھ خواتین کو ترجیحی سہولیات فراہم کریں گے۔

 کسی بھی غیر قانونی مداخلت یا بدانتظامی کی صورت میں پریزائیڈنگ آفیسر اور متعلقہ افسران کو فوری اطلاع دی جائے گی۔

پولنگ کے دوران کردار

سیکیورٹی اہلکار پولنگ کے دوران امن قائم رکھیں گے، کسی بھی انتخابی مواد کو قبضے میں نہیں لیں گے، پولنگ اسٹاف کے فرائض انجام نہیں دیں گے اور ووٹروں کو بغیر خوف ووٹ ڈالنے کی مکمل آزادی فراہم کریں گے۔

تمام اہلکار اپنے کام کے دوران غیر جانبدار اور شفاف رہیں گے اور پریزائیڈنگ آفیسر کی ہدایات کے مطابق عمل کریں گے تاکہ انتخابات آزاد، شفاف اور پرامن انداز میں مکمل ہوں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات

الیکشن کمیشن نے زور دیا کہ سکیورٹی اہلکار اور افواج ووٹروں کے تحفظ اور امن قائم رکھنے کے لیے مکمل تعاون کریں، انتخابی عمل میں کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا خلاف کارروائی نہ کریں، اور عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق اور افواج فیصل آباد کریں گے کسی بھی کے لیے گے اور

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار