2025-09-18@23:00:21 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«پاکستان ہاکی ٹیم»:

    ورلڈکپ ہاکی کوالیفائر میں شرکت کی لیے پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ تین میچز  کی سیریز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر راج گیر میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے میچ میں جاپان نے بنگلہ دیش کو  1-6 سے شکست دے کر ورلڈکپ کوالیفائر میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچز دسمبر میں بنگلہ دیش میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کھیلے گی۔ ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 28 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان نے بھارت میں کھیلے جارہے ایشیا کپ میں حصہ نہیں لیا تھا جس کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ورلڈکپ کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ بنانے کے امکانات آج واضح ہو جائیں گے۔ بھارت کے شہر راجگیر میں جاری ایشیا ہاکی کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فاتح ٹیم 15 اگست سے ہالینڈ اور بیلجیم میں شیڈول ہاکی ورلڈکپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لے گی۔ ایشیائی کپ میں دوسری سے پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث بھارت میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو چھٹی ٹیم کے طور پر موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس...
    پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر میں جگہ پانےکے لیے کس ٹیم سے مقابلہ کرےگا، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔ بھارت کےشہر راجگیر میں کھیلے جارہے ایشیا ہاکی کپ کافائنل آج بھارت اور جنوبی کوریا کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم ہالینڈ اور بیلجیم میں پندرہ اگست سے شیڈول ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست رسائی حاصل کرلے گی۔ ایشاکپ  کی دو سے پانچویں پوزیشن پانے والی ٹیمیں فروری میں ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم نے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایشیاکپ کےلیے بھارت جانے سےانکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اس کے لیے چھٹی ٹیم کے طور پر شرکت کاموقع دیا ہے۔ تاہم اس کے...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو 400 روپے جیسی معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی توہین ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کی جانب سے ملنے والے الاؤنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے کا ڈیلی الاؤنس زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی یومیہ دیہاڑی بھی نہیں بنتی، اور قومی کھلاڑیوں کو اس معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی بے قدری اور توہین ہے۔ ان کے مطابق پہلے بھی ڈیلی الاؤنس وقت...
    پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی کپ کھیلنے کے دوران ملائیشیا کے ہوٹل کے بلز ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ہاکی فیڈ ریشن کے صدر کے انتخاب، مالی بے ضابطگیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے رپورٹ کی تیاری پر کام کر رہی جس پر یہ حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کا اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں...
    بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پاکستان کو متبادل آپشن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قوانین کے مطابق ایشیا کپ کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جب کہ دیگر پانچ ٹیمیں فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ اس راؤنڈ میں ایک اضافی چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کی شمولیت اس شرط کے ساتھ ہوگی کہ وہ ایشیا کپ میں پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم کے خلاف تین میچز کی خصوصی...
    بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں رسائی کے امکانات روشن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان کو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ایک اورآپشن کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قوانین کےمطابق ایشیا کپ کی ایک ٹیم ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی، دوسری پانچ  ٹیموں کو فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی ملے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کی میزبانی میں ایشیا ہاکی کپ، پاکستان کے بعد عمان کا بھی شرکت سے انکار اب اس میں چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو...
    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے ایشیا کپ کے بعد جونیئر ورلڈکپ کےلیےبھارت نہ جانےکا عندیہ دے دیا۔ لاہورمیں میڈیا سےبات چیت میں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے ایشیا کپ میں ٹیم کونہیں بھیجا۔ دسمبر میں بھارت میں ہی جونیئر ورلڈکپ ہورہاہے،اس میں بھی پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکل ہے۔ ایشیا کپ میں عدم شرکت سے ورلڈکپ کوالیفائرکا موقع کھونے کے سوال پر طارق بگٹی کا موقف تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کوتمام حالات کا علم ہےکہ پاکستان ٹیم کس وجہ سے ایشیا کپ کھیلنے نہیں گئی۔ اس لیے امید ہے کہ ایف آئی ایچ ہمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کوئی اور موقع دے گی۔ انہوں نے کہا...
    پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں کا ٹاکرا اکتوبر میں ملائیشیا میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں 11 سے 18 اکتوبر تک سلطان آف جوہر ہاکی کپ کھیلا جائے گا۔ سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، برطانیہ، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام سلطان آف جوہر ہاکی کپ کی تیاریوں کے لیے ٹیم کا تربیتی کیمپ ستمبر کے پہلے ہفتےمیں لگانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ سلطان آف جوہر ہاکی کپ کا مقصد جونیئرہاکی ورلڈکپ کی تیاری ہے، جو دسمبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں شرکت سےانکار کےبعد پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کی ورلڈکپ میں شمولیت بھی حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی۔
    پاکستان کےبغیر ہاکی ایشیا کپ کل سے بھارت کےشہر راج گیر میں شروع ہورہاہے۔ پاکستان نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر شرکت سےانکار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 29 اگست سے سات ستمبر تک شیڈول ایشیا ہاکی کپ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔ اس کی فاتح ٹیم آئندہ سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے انکار کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔ عمان نے بھی بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر قازقستان کو ایشیاکپ میں کھیلنےکا موقع ملا ہے۔ پاکستان کی عدم شرکت سے ایشیاکپ کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے اور پاک بھارت میچ نہ ہونے سے منتظمین کو خاصا مالی...
    وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ اس سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی: پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان شامل میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ہدایت کی ہے کہ 3 دن کے اندر ٹیم کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے، جس میں کھلاڑیوں کے سفر کا شیڈول، لاجسٹک سہولیات، انتظامی امور اور تربیتی پلان شامل ہونا لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی منظوری دی...
    پاکستان ہاکی کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت میں، وفاقی حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) کی پرو لیگ میں شرکت کے لیے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ** کی منظوری دے دی  ۔ یہ گرانٹ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ذریعے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے اسپورٹس فیڈریشنز کے لیے فراہم کردہ اضافی  40 کروڑ روپے کے فنڈز  میں سے مختص کی گئی ہے۔ پرو لیگ میں شرکت – ایک نیا آغاز رواں سال دسمبر سے شروع ہونے والے FIH پرو لیگ سیزن 7 میں پاکستان کی شرکت نہ صرف قومی ٹیم کے لیے ایک بڑا موقع ہے بلکہ ملک میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔...
    پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باقاعدہ خط جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت 25 کروڑ روپے پرو ہاکی لیگ کے لیے دے گی۔ اس حوالے سے پی ایس بی نے خط پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو بجھوا دیا ہے۔ اس خط کے بعد اب پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کی باقاعدہ طور پر تصدیق ہوگئی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے لیے زبانی فنڈنگ کے بعد پی ایچ ایف حکام کو تحریری  شکل میں ضمانت کی ضرورت تھی  جو اس خط کے ذریعے مل گئی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے جاری ہوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے 250 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پرو ہاکی لیگ کے اخراجات کے لیے 350 ملین روپے درکار ہیں، جن میں سے 250 ملین روپے حکومت فراہم کرے گی، جبکہ بقیہ 100 ملین روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو خود جمع کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے باعث بروقت فیصلہ نہ ہونے پر ٹیم کی شرکت خطرے میں تھی۔...
    وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے 250 ملین روپے گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں کیا گیا جہاں معاملے پر تفصیلی بحث ہوئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ پرو ہاکی لیگ کے لیے مجموعی طور پر 350 ملین روپے درکار ہیں۔ 250 ملین روپے وفاقی حکومت فراہم کرے گی جبکہ بقیہ 100 ملین روپے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خود جمع کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو رہی تھی۔اگر بروقت فیصلہ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا میں مقیم پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں پاکستان نے پیرو کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستانی ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہی۔ دوسری جانب پاکستانی نژاد خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ چیمپئن شپ امریکا میں منعقد ہوئی جس میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ Post Views: 6
    پاکستان کے بعد عمان نے بھی بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا ہاکی کپ میں شرکت سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمان نے تحریری طور پر منتظمین کو آگاہ کردیا ہے۔ ایشیا ہاکی کپ 29 اگست سے بھارتی ریاست بہار کے شہر راج گیر میں کھیلا جانا ہے جو ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ پاکستان کی ٹیم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارت نہیں جارہی ہے۔ پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش ایشیا ہاکی کپ میں حصہ لینے کو تیار ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کا تربتی کیمپ بھی ڈھاکہ میں شروع ہوچکا ہے۔ عمان کی دستبرداری کے بعد قازقستان کی ہاکی ایشیا کپ میں شمولیت کا امکان ہے۔ ایشن ہاکی فیڈریشن اور بھارت ہاکی فیڈریشن حکام کی جانب...
    لاہور: بھارت میں 29 اگست سے شیڈول ایشیا ہاکی کپ کے ڈراز کا اعلان چند روزمیں ہوگا، منتظمین نے پاکستان کی جگہ متبادل ٹیموں سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایک دو دن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام حکومتی ہدایات کی روشنی میں ایشیا کپ منتظمین کو اپنے جواب سے آگاہ کردیں گے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان ہاکی ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنا ممکن نہیں لگ رہا، منتطمین کو پاکستان ہاکی  فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک ٹیم بھجوانے سے معذرت کا نہیں لکھا گیا۔   دوسری جانب پاکستان ٹیم کے متبادل کے طورپر بنگلہ دیش، قازقستان اورکرغزستان ہاکی فیڈریشنز کو بھی پاکستان ٹیم کےانکار کی صورت میں اپنی دستیابی  کے بارے میں  لکھا گیا ہے۔ راج...
    لاہور: پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شمولیت پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری اور سیکرٹری فنانس بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کا نمائندہ بھی اپنی تجاویز دے گا، پی ایچ ایف کی درخواست پر کل ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں ایف آٗئی ایچ نے  چند روزکی توسیع کردی ہے، پی ایچ ایف حکام پرعزم ہیں کہ رواں ہفتے میں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے لیے پینتس کروڑ روپے کی ڈیماند کی ہے، یہ بھی آپشن دیا گیا ہے...
    ٹیم کے سفر، رہائش، ڈیلی الانسزسمیت دیگر اخراجات 35 کروڑ کی ڈیمانڈ کمیٹی سفارشات کی روشنی میں شرکت کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے،رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کردی۔وزیراعظم کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پرولیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی کا اجلاس گیارہ اگست کو طلب کیا جائے گا۔کمیٹی میں سیکرٹری آئی پی سی، سیکریٹری خزانہ شامل ہیں ہاکی فیڈریشن، پی ایس بی کا نماندہ بھی کمیٹی کاحصہ ہوگا۔نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد ایف آئی ایچ نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے باضابطہ مدعو کیا تھا۔پی ایچ ایف نے پرولیگ...
    بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا...
    ٍہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہاکی انڈیا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایشیا کپ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔  پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔ بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) حکومت پاکستان نے سکیورٹی خدشات کے باعث قومی ہاکی ٹیم کو آئندہ بھارت میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ یہ اطلاع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان چار روزہ کشیدگی میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے، جو دہائیوں بعد ان حریف ممالک میں سب سے شدید جھڑپیں تھیں۔ پاکستان کی ٹیم کو اگست اور ستمبر میں بھارت میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ میں...
    موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذرکیا اور متنازع بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیمیں مختلف سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات کی کشیدگی اور ٹیم کو لاحق سیکورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔3 جولائی کو بھاررتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">داژو( صباح نیوز) ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر 18 میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پنلٹی شوٹ آئوٹ پر قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 8-0سے شکست سے دو چار کیا۔سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 9-0سے یک طرفہ طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت ) پاکستان کی ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے، افسوس بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ہاکی ٹیم ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے، بھارتی انتہا پسند تنظیمیں پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، ہاکی ٹیم کو بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جا سکتا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے، افسوس بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازع بنایا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا ہے، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں...
    پاکستان نے ہاکی ٹیم بھارت میں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا  ۔ حکومتی ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے جبکہ بھارت نےکھیلوں کو سیاست کی نذر کیا اور متنازعہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے، انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں، موجودہ صورتحال،کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔ Post Views: 6
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے کھیل کو بھی سیاسی تنازعات کی نذر کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ انتہا پسند تنظیمیں کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود سکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو بھیجنا ممکن نہیں اور کھلاڑیوں کی جان کی حفاظت حکومت کی...
      پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ یہ مقابلہ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے تحت کھیلا گیا، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایک سنسنی خیز سیمی فائنل دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعے کیا گیا، جہاں پاکستان نے چار کے مقابلے میں تین گول کر کے کامیابی حاصل کی۔ گول کیپر غلام مصطفیٰ، جن کا تعلق لاہور سے ہے، نے دو شاندار گول...
    کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹ پر قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔ سری لنکا کیخلاف پاکستان نے...
    پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ بھی پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟ قومی انڈر 18 ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پرعزم انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ملائشیا کے خلاف ٹائٹل کے لیے مضبوط چیلنج پیش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آخرکار پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیت...
    لاہور:قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد سینئرنے ایشیا کپ کے لیے ٹیم بھارت بھجوانے کی مخالفت کردی۔ سابق سیکرٹری پی ایچ ایف و ہاکی اولمپئن شہباز احمد نے ایکسریس نیوز کے پروگرام اسپورٹس ورلڈ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوایونٹ نیوٹرل مقام پر کرانے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ضرور امن کا پیغام دیتے ہیں لیکن اس وقت ماحول بہت مختلف ہے، جب سے پاکستان نے بھارت کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں ان کو شکست دی ہے، بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ پورا ہندوستان پاکستان کا مخالف ہوگیا ہے، ایسے حالات میں کھلاڑیوں کی حفاظت کی ضمانت کون دے گا۔ شہباز احمد نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت...
    لاہور: انڈر18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم جمعہ کو ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ گروپ کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کر کے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔  اس سے قبل ٹیم نے بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پْرامید ہے، دوسرا سیمی فائنل جاپان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
    چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہاکی بھارت میں ہونا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، مطمئن نہ ہوئے تو پاکستان ٹیم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی کی طرح ہاکی ٹیم بھی چاہتی ہے کہ بھارت کو بھارت میں ہرائے۔ خیال رہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کوکھلم کھلا دھمکیاں دی گئی ہیں۔ ایشیا کپ ہاکی 27 اگست سے بھارت میں شروع ہوگا۔ مزید پڑھیں :زر مبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی پر بھی وار شروع کر دیے۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر...
    قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل میں شرکت کے 16 دن بعد بھی اپنی میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، جس پر کھلاڑیوں میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے۔ ملائیشیا میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جو کہ ایک بڑی کامیابی تصور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ تاہم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند...
    پاکستانی ہاکی کے لٹل اسٹارز نے انڈر 18 ایشیا کپ میں دھوم مچادی۔  آخری پول میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر ناقابل شکست رہنے کا اعزازپایا، اب سیمی فائنل میں گیارہ جولائی کو ملائیشیا  کا سامنا ہوگا۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان کا آخری پول میچ میں میزبان چین کے ساتھ مقابلہ ہوا۔  پاکستان کے حسن شہباز نے گیارہویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی، پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں حنظلہ نے دوسرا گول کرکے پوزیشن  کومزید مستحکم کیا۔  پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیل کر بنا کوئی ہارے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اب سیمی فائنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دازہو:انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 0-9 سے عبرتناک شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستان نے سری لنکن ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ چوتھے منٹ میں عبداللہ اعوان نے پہلا گول داغا، جس کے بعد زبیر لطیف نے اگلے ہی منٹ میں دوسرا گول کرکے برتری کو دگنا کر دیا۔ ساتویں منٹ میں اعصام حیدر نے پنالٹی پر تیسرا گول کیا، اور اسی کوارٹر میں عاطف نے چوتھا گول...
    پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دےدی ۔تفصیلات کے مطابق ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم چند گھنٹوں قبل چین پہنچی، بغیر پریکٹس کئے میچ کھیلا تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے دوسرے کواٹر میں ایک تیسرے میں دو اور آخری کواٹر میں پانچ گول کئے۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو دو گول کئے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا...
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ Post Views: 4
    ایشیا کپ میں پاکستانی ہاکی  ٹیم کی شرکت کے این او سی کا فیصلہ اگلےہفتے متوقع ہے۔ پاکستان ہاکی فیدریشن نے ایشین ہاکی فیڈریشن پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت جاکرکھیلنے کے لیے حکومت پاکستان کی ہدایات کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھاکہ بھارتی حکومت نے ایشیا ہاکی کپ کے حوالے سے کلیئرنس دےدی ہےکہ پاکستان ٹیم کے انڈیا میں آکر کھیلنےپر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاہاکی کپ 27 اگست سے راجگیر میں کھیلا جاناہے،جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیناہے۔ ذرائع  کے مطابق پی ایچ ایف نے این او سی کے لیےپاکستان اسپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارتوں سے رابطہ کررکھاہے۔ اس سلسلےمیں منگل یا بدھ کو اہم پیشرفت ممکن ہے۔...
    کراچی: بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔ بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی...
    لاہور: انڈر 18 ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیٸر ہاکی ٹیم چین کے لیے روانہ ہوگئی۔ انڈر 18 ایشیاء کپ چین کے شہر دازہو میں ہو رہا ہے، جونیٸر ہاکی ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث آج روانہ ہوٸی۔ پاکستان پہلا میچ پانچ جولاٸی کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ چھ جولاٸی کو سری لنکا اور تیسرا آٹھ جولاٸی کو بنگلا دیش سے کھیلے گا۔ میزبان چین سے پاکستان 9 جولاٸی کو مدمقابل ہوگا۔
    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بہار کے شہر راجگیر میں منعقد ہوگا۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں کسی ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم دو طرفہ سیریز ایک الگ معاملہ ہے۔ ایشیا کپ 2025، 2026 کے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ ہے جس کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔ اپریل 2025 میں پہلگام واقعہ کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ممالک کسی کھیلوں کے مقابلے میں آمنے سامنے آئیں گے۔بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے، کیونکہ یہ کھیل کے عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بھارتی کرکٹ ٹیم کو...
    بھارت میں آئندہ ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت خبریں دینا شروع کردی ہیں، جب کہ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے نے بھی پاکستان کی ممکنہ شرکت کے حوالے سے خبر جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارتِ کھیل کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔ بھارت وزارت کھیل نے کہا ’ہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، ان مقابلوں کا تقاضہ ہے...
    لاہور: بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے میدان میں بھی پاکستان کی موثر سفارت کاری اہمیت اخیتار کرگئی۔  ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ان ایونٹس میں مدعو کرنے کو حکومتی اجازت سے مشروط کرنے کی چال چل دی جس کو پاکستان چین اور دوسرے ممالک کو ساتھ ملاکر ناکام بنا سکتا ہے۔ ایشیا کپ 28 اگست  سے راج گیربیار میں کھیلاجانا ہے جو کہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ اس کی فاتح  ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں  جگہ بنائے گی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے...
    لاہور: پاکستان ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت ایک بار پھر شدید مالی بحران کے باعث غیر یقینی کا شکار ہو گئی۔ انٹرنیشنل فیڈریشن کی دعوت پر پی ایچ ایف کو 27 جون تک ابتدائی جواب جمع کرانا ہے۔ گرین شرٹس کی شرکت کا حتمی فیصلہ مطلوبہ مالی وسائل کی دستیابی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کوپرو لیگ میں شرکت کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد رقم درکار ہے جو نہ مل سکی تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا، ساتھ پی ایچ ایف کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سخت تادیبی کارروائی، جرمانے اور پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ نیشنز کپ کی فاتح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن )ایف آئی ایچ) کی جانب سے باضابطہ طور پر پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق آج (جمعہ ) تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کو آگاہ کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے کھیلنے کی ابھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے، پی ایچ ایف کو جمعہ تک عالمی تنظیم کو اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حکام کی ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ سے ملاقات میں معاملات پر مشاورت کی جارہی ہے ۔پرو ہاکی لیگ کا نیا سیزن اگلے برس فروری مارچ میں شروع...
    پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت مالی وسائل کی کمی کے باعث کھٹائی میں پڑسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت مسترد کردی، وجہ کیا بنی؟ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پرو ہاکی لیگ میں  شرکت کا دعوت نامہ بھیجا ہے جس کے تحت پی ایچ ایف کو پہلا جواب جمعہ 27 جون کو دینا ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ میں شرکت مالی وسائل سےمشروط ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قومی ٹیم کو پرو لیگ میں بھجوانے کے لیے 50  کروڑ روپے سے زائد رقم درکار ہے اور اگر اس کا انتظام نہ ہوسکا تو پاکستان کی ایونٹ...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے باضابطہ طور پر پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت سے متعلق کل تک انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کو آگاہ کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کے کھیلنے کی ابھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے، پی ایچ ایف کو کل تک عالمی تنظیم کو اپنی دستیابی سے متعلق آگاہ کرنا ہوگا۔ پرو ہاکی لیگ کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) حکام کی آج ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے ملاقات طے ہے، جس میں معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پرو ہاکی لیگ؛ پاکستان کو مدعو کرلیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پا کستان ہاکی ٹیم نے پی ایس بی کی جانب سے یومیہ 400 روپے اجرت دینے پراحتجاج کیا ہے اور پاکستان ہاکی ٹیم نے پی ایس بی کی دعوت ٹھکرانے کے بعد قبول کرلی،پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ہاکی کے چندکھلاڑیوں کوآج (بدھ کو) ظہرانے پرمدعوکیا، ظہرانے پر بلانے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کو پاکٹ منی بھی بھجوائی،کپتان عماد بٹ و دیگر ہاکی کھلاڑیوں کو 400 روپے یومیہ پی ایس بی کی جانب سے بھیجی گئی،پی ایس بی نے ہرکھلاڑی کو 5600 روپے کا چیک بھیجا۔کپتان عماد شکیل بٹ نے پی ایس بی کے 5600 روپے دینے پرظہرانے کی دعوت شکریہ کے ساتھ مسترد کر دی،ردعمل دیتے ہوئے کہااتنے پیسے تو ٹول کی ادائیگی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے باضابطہ طور پر رابطہ کر کے انہیں پرو ہاکی لیگ 2025 میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف کھیل کے شائقین کے لیے ایک خوشی کی خبر ہے بلکہ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی ایک اہم موقع ثابت ہو سکتی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ، جو کہ نیشنز ہاکی کپ کی فاتح ٹیم تھی، مالی مشکلات کے باعث پرو ہاکی لیگ میں شرکت سے دستبردار ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں ایف آئی ایچ کے موجودہ قواعد کے مطابق رنر اپ ٹیم یعنی پاکستان کو...
    پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے گرین سگنل مل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے رابطہ کرکے انہیں لیگ میں شرکت کیلئے مدعو کرلیا۔ نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جیتنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم مالی مسائل کے سبب پرو لیگ میں شرکت سے دستبردار ہوئی تو قانون کے مطابق رنر اَپ ٹیم (یعنی پاکستان کو) شامل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس عالمی رینکنگ بہتر بنانے کا سنہری موقع بھی مل گیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم اسوقت ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13ویں...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے اسلام آباد میں دی گئی دعوتِ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ان نے مؤقف اختیار کیاکہ پی ایس بی کی جانب سے دیے گئے سفری اخراجات ناکافی ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے عماد شکیل کو اسلام آباد آنے کے لیے صرف 5 ہزار 600 روپے فراہم کیے، تاہم کپتان نے اس رقم کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ یہ رقم تو بمشکل ٹول ٹیکس ہی پورا کرتی ہے۔ اس...
    قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ناکافی سفری اخراجات کا حوالہ دیکر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کی دعوت میں شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے اسلام آباد سفر کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو 5 ہزار 600 فراہم کیے تاہم کپتان نے اِن اخراجات کو ناکافی بتاتے ہوئے ظہرانے میں شرکت سے انکار کردیا۔ پی ایس بی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے محض 6 کھلاڑیوں کو ظہرانے میں مدعو کیا گیا تھا، جس میں سفیان خان، رانا وحید، عبداللہ، منیب الرحمان اور حنان شاہد شامل تھے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟  اس ظہرانے میں دیگر کھیلوں سے...
    نیوزی لینڈ کی نیشنز ہاکی کپ میں فتح کے باوجود پاکستان کیلئے پرو ہاکی لیگ میں اُمید کرن روشن ہوتی نظر آنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامائی انداز میں نیشنز کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا طاقتور ٹیم فرانس کو شکست دینے کے بعد گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔ نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم نیشنز کپ کا فائنل جیتنے کے باوجود شدید مالی بحران کی وجہ سے انکی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے "غیروں" جیسا سلوک کیویز کے دیس میں ہاکی کو...
    نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی آفیشل یا حکومتی نمائندہ کھلاڑیوں کو لینے تک ائیرپورٹ نہ پہنچا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 22 جولائی کو ملائیشیا سے وطن واپس لوٹنے والی قومی ٹیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے بھی کوئی حکومتی نمائندہ نہ پہنچا جبکہ شائقین اور اہلخانہ نے اپنے پلئیرز کو سپورٹ کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سوشل میڈیا پر گروپ فوٹو شیئر کی اور لکھا کہ "ہم ہارے نہیں ہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہم نے ہاکی کو دوبارہ زندہ کیا"۔ مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل عماد بٹ نے لکھا کہ "11 سال کے طویل عرصے کے بعد فائنل...
    نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی آفیشل یا حکومتی نمائندہ کھلاڑیوں کو لینے تک ائیرپورٹ نہ پہنچا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 22 جولائی کو ملائیشیا سے وطن واپس لوٹنے والی قومی ٹیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے بھی کوئی حکومتی نمائندہ نہ پہنچا جبکہ شائقین اور اہلخانہ نے اپنے پلئیرز کو سپورٹ کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سوشل میڈیا پر گروپ فوٹو شیئر کی اور لکھا کہ “ہم ہارے نہیں ہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہم نے ہاکی کو دوبارہ زندہ کیا”۔ عماد بٹ نے لکھا کہ “11 سال کے طویل عرصے کے بعد فائنل میں پہنچنا صرف ایک سنگ میل نہیں تھا بلکہ...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ ہم ہارے نہیں ، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے۔ نیشنز کپ ہاکی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد جاری بیان میں عماد بٹ نے کہا کہ 11 سال بعد فائنل کھیلنا صرف ایک سنگ میل عبور کرنا نہیں تھا، ہم نے پیغام دیا کہ پاکستان ہاکی دوبارہ جاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارے نہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہاکی کو دوبارہ زندگی دی ہے، سلور میڈل شکست نہیں، یہ امید، اعتماد اور جذبے کی علامت ہے۔ عماد بٹ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاتھ سے ٹرافی ضرور نکلی لیکن اس کو پانے کے جذبے کی آگ...
    ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔میچ شام 6 بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے زکریا حیات اور سفیان خان نے گول اسکور کیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ...
    ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 6 – 2 سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 کی واضح برتری حاصل کی۔ کیویز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ پنلٹی کارنرز اور فیلڈ گولز کی مدد سے انہوں نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے دو گول کیے لیکن وہ میچ میں واپسی کے لیے ناکافی تھے۔ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ثابت کردیا پاکستان ہاکی میں اب بھی جان ہے۔ کوالالمپور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر زمان نے کہا کہ فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں کھلاڑیوں نے بہت اچھا کم بیک کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کو کریڈٹ جاتا ہے، خسارے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری، کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان ہاکی میں اب بھی جان ہے۔ طاہر زمان نے مزید کہا کہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر بھی جیت کر دکھا دیا ہے کیونکہ 2 ٹورنامنٹس سے یہ تاثر بن چکا تھا کہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر نہیں جیت سکتے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم اسپرٹ تھی،...
    نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز کوالالمپور/اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے فرانس کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستان نے فرانس کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دیدی، پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دی۔ پنالٹی شوٹ آوٹ کا اسکور دو، تین رہا۔مقررہ وقت پر مقابلہ 3، 3 سے برابر تھا۔ فرانس نیدو، پاکستان نے ایک چانس ضائع کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں میچز کا فاتح فائنل میں جگہ بنائے گا، جو ہفتے کی شام...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پذیرائی کرتے ہوئے انہیں فائنل میں رسائی پر قوم کو مبارکباد پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے۔ یہ پڑھیں : پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا وزیراعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم  فائنل میچ میں بھی فتح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور میں جاری انٹرنیشنل نیشنز ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔میچ کا فیصلہ مقررہ وقت میں برابری کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے میں فتح سمیٹی۔میچ کا آغاز ہی دونوں ٹیموں کے جارحانہ انداز سے ہوا۔ پہلے کوارٹر میں پاکستانی اور فرانسیسی کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹس پر متعدد حملے کیے لیکن دونوں جانب کی دفاعی لائن مضبوط ثابت ہوئی اور کوئی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ شائقین اس ابتدائی مرحلے میں ہی اس بات کا اندازہ لگا...
    نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔ واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار...
    پاکستان کو نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے والے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے شکایتوں کے انبار لگادیے۔ گرین شرٹس نے پول بی میں دوسرے نمبر پر آنے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے اور آج (20 جون) کو اہم معرکے میں فرانس کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، ایونٹ کا فائنل جتنے والی ٹیم پرو ہاکی لیگ کھیلنے کی حقدار ٹھہرے گی۔ مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز یومیہ الاؤنس سے محروم قومی ٹیم کے کپتان نے شکوہ کیا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے لیکن اسکی سرپرستی کوئی نہیں کرنا چاہتا، پاکستان کی آبادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔ان...
    کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں ملائیشیا کی جاپان کے کامیابی کے باوجود پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی کیوں کہ میزبان ٹیم صرف ایک گول کی برتری سے جیتی جس نے قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہار گئی تھی جس کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار ملائیشیا اور جاپان کے میچ پر تھی جس کی شرط یہ تھی کہ یا تو جاپان جیت جائے یا پھر ملائیشیا 2 گول کی برتری...
    نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی پاکستانی ٹیم کے پلئیرز تاحال یومیہ الاؤنس سے محروم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملائیشیا میں جاری میں نیشنز ہاکی کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے پلئیرز کو 10 روز کے ایک دن کا بھی یومیہ الاؤنس ادا نہیں کیا۔ ایونٹ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کیساتھ میچ ڈرا کیا، جاپان کو شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں گرین شرٹس کا شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تاہم اسکے باوجود قومی ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کو ممکن بنایا۔ گرین شرٹس اگر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو انہیں ہاکی...
    پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا  ۔ پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچا،پاکستان کا سیمی فائنل میں جمعہ کو فرانس سے مقابلہ ہوگا،یاد رہے گرین شرٹس کو آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجودہے۔ دوسری جانب پاکستانی ہاکی ٹیم عالمی رینگنگ میں 2 درجہ ترقی کرکے 15 ویں سے 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر...
    ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرادیا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط تھی اور اسے ایک کے مقابلے میں 3 گول کی سبقت حاصل تھی۔ تاہم تسیرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور چوتھے کوارٹر میں مزید ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 2 اور رانا...
    نیشنز ہاکی کپ کے اہم معرکے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کیساتھ پول بی میں 4 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ قبل ازیں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔ گرین شرٹس آج اگر نیوزی لینڈ کو اہم معرکے میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے۔ دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی...
    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے ٹیمز رینکنگ جاری کردی۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی 2 درجہ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم 15ویں سے 13ویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ ایف آئی ایچ ایٹ نیشنز کپ میں جاپان کے خلاف کامیابی نے پاکستان کی درجہ بندی اضافے کا سبب بنی، گرین شرٹس آج نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ کے مطابق ہالینڈ پہلے، جرمنی دوسرے، بیلجیم تیسرے، انگلینڈ چوتھے، آسٹریلیا پانچواں، اسپین چھٹے، ارجنٹائن ساتویں، بھارت آٹھویں، آئرلینڈ کی 9ویں، فرانس کی 10ویں پوزیشن ہے، نیوزی لینڈ 11ویں، جنوبی افریقا 12ویں نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم کا نمبر 13واں ہے جبکہ کوریا 14ویں اور ملائیشیا 15ویں نمبر...
    ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں اس طرح قومی ٹیم جس کا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف برابر رہا تھا نے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ جاپان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم شروع میں ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہار رہی تھی تاہم پھر ٹیم کھیل میں واپس آئی اور بالآخر میچ 2-3 سے جیت لیا۔ پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلادی تھی تاہم ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور...
    قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں کل میزبان ملائیشیا کیخلاف کل مدمقابل آئے گی۔ پاکستانی ٹیم کل ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس،...
    ایف آئی ایچ نیشنز کپ کھیلنے  کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی۔پاکستان ہاکی ٹیم کوالالمپور میں ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں حصہ لے گی۔ایف آئی ایچ نیشنز کپ 15 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا۔
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کی لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت عماد بٹ کرینگے، گرین شرٹس آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز دیکھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔ قومی اسکواڈ میں منیب الرحمن، عبداللہ اشیاق، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کے سپرد کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ کے سپرد کی ہے۔ہیڈکوچ اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلیئرز کی نگرانی کر رہے ہیں، وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سیلیکٹ کریں گے۔بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔
    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کے سپرد کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈکوچ کے سپرد کردیا ہے۔ ہیڈکوچ اولمپین طاہر زمان اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرز کی نگرانی کررہے ہیں، وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم سیلیکشن کریں گے۔  مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کے کپتان کا ایشیاکپ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ بعد ازاں پی ایچ ایف صدر میر طارق...
    اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او مانگ رہا ہے، فیلڈ مارشل کی تقریب میں اس جماعت نے شرکت نہیں کی ، پورا صوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ کے پی کے کے کھیلوں کے ویران میدان دوبارہ آباد کرینگے۔ افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلے منعقدہ نماشی ہاکی میچ کے موقع پر نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، طارق بگٹی کی کوششوں کوسراہتا ہوںوفاقی اور صوبای حکومتیں قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونگے، پی ایس...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ایشیا کپ بھارت کی بجائے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں یوم تکبیر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ بڑا ایونٹ ہے، تاہم پاک بھارت تنازعہ کے باعث بھارت میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کھیل سیاست سے دور رکھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں پاکستان کا وہاں جاکر کھیلنا بہت بڑا رسک ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جس مقام کا فیصلہ کرے گی، ہم ہاکی کھیلنے ضرور جائیں گے اور اس کے لیے حکومت کی منظوری بھی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا 12 واں ایڈیشن 27 اگست سے 17 ستمبر تک بھارت کے...
    سیاسی و عسکری کشیدگی:پاک انڈیا ہاکی مقابلے دائو پر لگ گئے Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (راجہ ذیشان)پاکستان اور بھارت کے در میان حالیہ سیاسی اور عسکری کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے در میان کھیلوں کے حوالے سے بھی تعلقات تنائو کا شکار ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے در میان دو بڑے کھیلوں کرکٹ اور ہاکی کے مستقبل میں کھیلے جانے والے مقابلوں پر سوالیہ نشان ثبت ہے۔ہاکی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ مینز ہاکی ایشیاکپ 2025 سے پاکستان کو باہر کرنے کیلئے بھارت نے تیاریاں مکمل کرلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے...
    قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کیلئے کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔ منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔ مزید پڑھیں: ہاکی ایشیاکپ؛ بھارت نے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کرنے کا منصوبہ بنالیا پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ  سےکھیلےگی۔ سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ...
    مینز ہاکی ایشیاکپ 2025 سے پاکستان کو باہر کرنے کیلئے بھارت نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ہاکی ایشیاکپ رواں برس اگست اور ستمبر میں بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے، یہ ٹورنامنٹ 2026 ہاکی ورلڈکپ کی کوالیفکیشن کا اہم ذریعہ ہے۔ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی کشیدگی کے بعد بھارت نے پاکستانی ٹیم کو دوٹوک انداز میں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ٹورنامنٹ سے گرین شرٹس کو باہر کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت کی نئی چال! پاکستان کا ورلڈکپ کھیلنے کا خواب مشکل میں ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم بھارتی حکام...
    پاکستان ہاکی کے درخشاں ستارے اولمپئن راؤ سلیم ناظم انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ راؤ سلیم ناظم مانٹریال اولمپکس 1976 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ وہ ورلڈ کپ 1975 کے سلور میڈلسٹ، ایشین گیمز 1974 اور انڈین کپ 1989 کے گولڈ میڈلسٹ تھے۔راؤ سلیم ناظم کو میدان اور میدان کے باہر اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔وہ قومی سینئر اور جونیئر ٹیم کے سلیکٹر بھی رہے۔ سابق سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی حیثیت سے ان کا دور ایک مثالی دور تھا جہاں صوبے بھر میں ہاکی کا بول بالا تھا جبکہ اسی دور میں قومی ٹیم کو پنجاب سے کئی نامور کھلاڑی ملے۔انٹرنیشنل...
    پاکستان ہاکی کے درخشاں ستارے اولمپئن راؤ سلیم ناظم انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ راؤ سلیم ناظم مانٹریال اولمپکس 1976 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ وہ ورلڈ کپ 1975 کے سلور میڈلسٹ، ایشین گیمز 1974 اور انڈین کپ 1989 کے گولڈ میڈلسٹ تھے۔ راؤ سلیم ناظم کو میدان اور میدان کے باہر اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔وہ قومی  سینئر اور جونیئر ٹیم کے سلیکٹر بھی رہے۔ سابق سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی حیثیت سے ان کا دور ایک مثالی دور تھا جہاں صوبے بھر میں ہاکی کا بول بالا تھا جبکہ اسی دور میں قومی ٹیم کو پنجاب سے کئی نامور کھلاڑی ملے۔ انٹرنیشنل ہاکی...