پاکستان پُرو ہاکی لیگ کھیل سکتا ہے، مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
نیوزی لینڈ کی نیشنز ہاکی کپ میں فتح کے باوجود پاکستان کیلئے پرو ہاکی لیگ میں اُمید کرن روشن ہوتی نظر آنے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامائی انداز میں نیشنز کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی قومی ہاکی ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا طاقتور ٹیم فرانس کو شکست دینے کے بعد گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔
نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم نیشنز کپ کا فائنل جیتنے کے باوجود شدید مالی بحران کی وجہ سے انکی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ فائنل کھیلنے والی ٹیم سے "غیروں" جیسا سلوک
کیویز کے دیس میں ہاکی کو شوقیہ کھیل سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ فیڈریشن پر مالی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے اور گزشتہ برس بھی فتح کے باوجود پرو لیگ کھیلنے سے محروم رہی تھی۔ ادھر پاکستان اور بھارت میں اِسے قومی کھیل کا درجہ حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہاکی حکام اور حکومتی نمائندوں کے درمیان ایک اہم میٹنگ اگلے ماہ ہونے والی ہے، جس سے 2025-26 پرو لیگ میں کیویز کی شرکت کی قسمت کا فیصلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل
اگر نیوزی لینڈ باضابطہ طور پر دستبردار ہوجاتا ہے تو امکان ہے کہ اس جگہ پاکستان پرو ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کرجائے- ایف آئی ایچ قانون کے تحت فائنلسٹ ٹیم کے دستبردار ہونے کے بعد رنر اِپ ٹیم جگہ پُر کرنے کا حق رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی فائنل: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا تصدیق شدہ بین الاقوامی اسائنمنٹ ایشیاکپ ہے، جو رواں برس اگست-ستمبر میں بھارت میں شیڈول ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشدیدہ حالات کے باعث ایونٹ میں قومی ٹیم کی شرکت پر غیر یقنی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیاکپ کو بھارت سے نیوٹرل وینیو پر منعقد کروانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ پاکستان فروری 2026 میں ورلڈکپ کے اہم کوالیفائنگ راؤنڈ حصہ لے سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔