ملک بھر میں 25 جون سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کا آغاز معمول سے پہلے ہونے جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے 25 جون سے شدید بارشوں، ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا موسم پاکستان میں معمول سے ایک ہفتہ پہلے یعنی 25 جون سے شروع ہو جائے گا۔
عام طور پر مون سون کی بارشیں جولائی میں شروع ہو کر ستمبر کے وسط تک جاری رہتی ہیں، لیکن چیف میٹرولوجسٹ ظہیر بابر نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں مون سون کے نظام میں کچھ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ موسمی نظام کے نتیجے میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے جڑی دیگر آفات کا خطرہ ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوچکی ہیں اور آئندہ دو روز میں ان میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
25 جون کو ایک مضبوط مغربی لہر شمالی علاقوں میں داخل ہو گی اور 26 جون سے نمایاں ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں چاروں صوبوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
ان موسمی حالات کے زیر اثر وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 24 جون سے 2 جولائی تک درمیانے درجے سے موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح کا موسم 26 سے 29 جون تک گلگت بلتستان کے دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر کے علاقوں میں بھی متوقع ہے۔
پنجاب میں 25 جون سے یکم جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح جنوبی پنجاب میں بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں 26 سے 28 جون تک بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا امکان دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں 25 جون سے یکم جولائی تک ہے۔
سیلاب
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے نالوں میں اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔
ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بھی 26 جون تا یکم جولائی کے دوران پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ، پشاور، حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔
خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان علاقوں میں سفر سے پہلے موسم کی صورتحال ضرور جانچ لیں۔
مزید برآں، تیز بارش، آندھی اور بجلی کی چمک سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبے، ہورڈنگز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو مون سون کی تیاری کے لیے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
پنجاب کے کئی شہروں میں پہلے ہی پری مون سون بارشیں ہوچکی ہیں، جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت، آبپاشی، بلدیاتی ادارے اور لائیو اسٹاک محکمے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، طوفان کے دوران پناہ لینے اور بجلی کی چمک کے وقت کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 شکایات کے لیے فعال ہے۔
حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ مساجد، کمیونٹی لیڈرز اور ایس ایم ایس کے ذریعے انتباہی پیغامات جاری کیے جائیں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کے ذریعے چوبیس گھنٹے رابطہ رکھا جائے۔
قبل ازیں، لاہور ایئرپورٹ (37 ملی میٹر)، گوجرانوالہ (28 ملی میٹر)، نورپور تھل (29 ملی میٹر) اور سیالکوٹ (11 ملی میٹر) میں پری مون سون بارش ریکارڈ کی گئی۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ محکمہ موسمیات کا امکان ہے علاقوں میں ملی میٹر گئی ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔