اے وی سی نیشنز کپ والی بال: پاکستان اور بحرین کے درمیان فائنل منگل کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان اور بحرین کے درمیان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے پہلےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو 0-3 سے ہرا کر سلور میڈل یقینی بنالیا۔
گولڈ میڈل کے لیے قومی ٹیم منگل کو میزبان بحرین سے ٹکرائے گی۔
دوسرے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن کے حامل بحرین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر 25 کوریا کو 2-3 سے شکست دی۔
فاتح ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ جیتے لیکن کوریا نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر مقابلہ 2-2 کر دیا۔ فیصلہ کن 5 ویں سیٹ میں بحرین نے دلچسپ انداز میں 13-15 سے فتح پاکر فائنل میں قدم رکھ دیا، تیسری پوزیشن کے لیے قطر اور کوریا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: والی بال
پڑھیں:
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی
پاکستان نے جنوبی افریقا کو0-2 سے شکست دے کرکامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے شہر کلہدفھوشی میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان نے لیگ راونڈ میں مسلسل چوتھی فتح کے بعد فائنل فور میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔
قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا گیم 15-24 سے جیتنے کے بعد اگلے گیم میں 5-28 کی آسان فتح پائی۔
پاکستان کے کاشف علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 پوائنٹس اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے کاشف، شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔
قبل ازیں پاکستان نے لیگ میچز میں سری لنکا، روائتی حریف بھارت اور میزبان مالدیپ کوکسی دقت کے بغیرزیر کیا۔