پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے  فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کی مضبوط ٹیم کوسیمی فائنل میں حیرت انگیز طور پر 0-3 سے شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل  میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو زیر کرکے سلور میڈل یقینی بنالیا۔

پاکستان نے مضبوط حریف قطر کے خلاف پہلا سیٹ 22-25 سے جیت کر فتح کی طرف قدم بڑھایا۔ قومی ٹیم نے دوسرا سیٹ اسی اسکور کے جیتا اور تیسرے سیٹ میں 21-25 سے کامیابی پاکر فائنل میں جگہ بنالی۔

قبل ازیں پاکستان نے عالمی درجہِ میں 62 ویں پوزیشن  پر موجود انڈونیشیا کو1-3 سے ہرا کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

اس سے پہلے پاکستان گروپ سی میں فلپائن اور چائینیز تائپے کو شکست دے کرگروپ چیمپئن بنا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل والی بال میں بہترین کارکردگی کی بدولت عالمی رینکنگ میں 89 سے 45 پوزیشن پر آگیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائنل میں والی بال

پڑھیں:

ہر 15 سال بعد کیا تباہی آنے والی ہے؟ اے آئی کی پاکستان سے متعلق خوفناک پیش گوئی

نئی سائنسی تحقیق نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک (پوہانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے پروفیسر جونگہُن کام کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پاکستان آئندہ برسوں میں وقتاً فوقتاً ’سپر فلڈز‘ اور ’شدید خشک سالی‘ کا سامنا کرے گا۔

یہ تحقیق معروف جریدے ’انوائرنمنٹل ریسرچ لیٹرز‘ میں شائع ہوئی ہے اور اس تحقیق کو POSTECH کے ڈویژن آف انوائرمنٹل سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر جونگہُن کام اور پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا نے، چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ کی ٹیم کے اشتراک سے مکمل کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سنگین پیش گوئیاں تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی حدت یا گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہیں، جو دنیا بھر میں غیر معمولی موسمی واقعات کو جنم دے رہی ہے، خاص طور پر ان خطوں میں جو گلیشیئرز کے پگھلنے سے براہِ راست متاثر ہوتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے پاکستان کو اس لیے فوکس کیا کیونکہ اس کے بڑے دریا، خصوصاً دریائے سندھ، ملک کی بقا کے ضامن ہیں۔ تاہم موسمیاتی تبدیلیوں نے آبی وسائل کے مؤثر انتظام کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔ بطور ’گلوبل ساؤتھ‘ ملک، پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے شدید متاثر ہے اور تحقیق کے لیے مطلوبہ معاشی و تکنیکی ڈھانچے سے محروم ہے۔

پروفیسر کام اور ان کی ٹیم نے روایتی ماڈلز کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا سہارا لیا۔ عمومی ماڈلز پہاڑی علاقوں اور تنگ وادیوں میں موسمی تغیرات کو درستگی سے پیش گوئی نہیں کر پاتے اور بارش کے اندازے کو یا تو بڑھا دیتے ہیں یا کم کر دیتے ہیں۔

ماہرین نے دریا کے بہاؤ کے سابقہ اعداد و شمار اور زمینی مشاہدات کو اے آئی کے ذریعے تربیت دی، جس سے ماضی کے انتہائی موسمی واقعات کی درست پیش گوئی ممکن ہوئی۔ اس طریقہ کار سے حاصل ہونے والا ڈیٹا روایتی ماڈلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ قابلِ اعتماد ثابت ہوا۔

مستقبل کی پیش گوئیاں
تجزیے سے ظاہر ہوا کہ بالائی دریائے سندھ ہر 15 سال کے قریب شدید سیلاب اور خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے، جبکہ دیگر قریبی دریا تقریباً ہر 11 سال بعد اسی طرح کے شدید حالات کا سامنا کریں گے۔

یہ نتائج حکومتِ پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ ملک میں ہر دریا کے لیے الگ اور مخصوص آبی انتظامی حکمتِ عملی اپنائی جائے، نہ کہ تمام دریاؤں کے لیے یکساں منصوبہ بندی پر انحصار کیا جائے۔

پروفیسر جونگہُن کام (Jonghun Kam) کا کہنا ہے کہ یہ نئی اے آئی ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر موسمیاتی طور پر کمزور اور ڈیٹا سے محروم خطوں کے لیے بھی قابلِ اعتماد موسمیاتی معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سری لنکا سے شکست کے باوجود پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات باقی
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟
  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
  • جینریشنز اسکول کے زیرِ اہتمام کل کراچی تقریری مقابلے، ماما و بی وی ایس پارسی اسکول کی پہلی پوزیشن
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح
  • ہر 15 سال بعد کیا تباہی آنے والی ہے؟ اے آئی کی پاکستان سے متعلق خوفناک پیش گوئی
  • صدر آصف علی زرداری کاشغر فری ٹریڈزون کے دورہ پر پہنچ گئے
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی