ایشین 6 ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپئن شپ، 3 پاکستانی کھلاڑی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایشین 6 ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی تینوں کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پیر کو کولمبو میں چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا، پاکستان کے اویس منیر نے اپنے تینوں میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ محمد آصف نے3 میں سے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ئی جبکہ محمد سجاد نے 2 میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستانی کھلاڑیوں کا شاندار کارکردگی کے ساتھ آغاز
دفاعی چیمپئن پاکستان کے اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دی، ان کی جیت کا اسکور (1-51(37), 47(34)-0, 66(35,31)-0, 10-46, 34-21, 33-21) رہا۔
پاکستان کے محمد آصف نے عمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 شکست دی۔ان کے جیت کا سکور (40-1, 27-14, 27-24, 56(55)-04)رہا۔
پاکستان کے محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو 0-4 سے شکست دی، ان کے جیت کا سکور (41-9, 35-1, 58(58)-5, 25-21)رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی
پاکستان کے محمد آصف آج کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے محمد طحہ سے 4-3 ہارگئے ، ان کا سکور (5-47, 18-32, 66(35,31), 0-44(36), 42-18, 54(38)-5, 44(40)-0) رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیئن 6 ریڈ پاکستان ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیئن 6 ریڈ پاکستان ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ
پڑھیں:
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کل جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔